حدیث نمبر: 15089
١٥٠٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن أبي الزبير عن طاوس عن ابن عباس قال: إن استطعت ألا تدنو من امرأتك وأنت حرام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر تیرے میں اتنی طاقت ہے کہ تو حالت احرام میں اس کے قریب نہیں جائے گا تو پھر (اس کو اٹھانے میں کوئی حرج نہیں) ۔
حدیث نمبر: 15090
١٥٠٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن (ابن) (١) طاوس عن أبيه أنه كان يأمر باعتزالها جدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اس سے بہت زیادہ الگ اور دور رہنے کا حکم فرماتے ۔
حدیث نمبر: 15091
١٥٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حسين بن علي) (١) عن جعفر بن برقان عن حبيب (بن) (٢) أبي مرزوق قال: سألت عنه نافعًا، فقال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابو مرزوق سے حضرت نافع نے دریافت فرمایا : آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 15092
١٥٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي (بشر) (١) عن سعيد ابن المسيب في الرجل يحمل امرأته وهو محرم، (فقال) (٢): احملها واتق اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو حالت احرام میں اپنی بیوی کو اٹھائے، فرماتے ہیں کہ اس کو اٹھا مگر اللہ سے ڈر (کوئی غلط حرکت مت کرنا) ۔
حدیث نمبر: 15093
١٥٠٩٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن أبي بشر عن سعيد بن المسيب (بنحوه) (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 15094
١٥٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر ⦗٣٤٦⦘ (وعطاء) (١) (قالا) (٢): لا بأس أن يحملها، ما لم (يكن) (٣) ملامسة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کو اٹھانے میں کوئی حرج نہیں ہے جب تک کہ تو اس کو نہ چھوئے۔
حدیث نمبر: 15095
١٥٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر وعطاء (قالا) (١): لا بأس أن يحمل المحرم امرأته ما لم يلزق جلده (بجلدها) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے کہ محرم اپنی بیوی کو اٹھائے جب تک کہ وہ اپنی جلد کو اس کی جلد کے ساتھ نہ ملائے۔