کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو یہ فرماتے ہیں کہ عرفات میں ظہر کی نماز کو وقت سے مؤخر کر کے ادا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 14989
١٤٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه قال: يؤخر الإمام الظهر يوم عرفة أشد ما يؤخرها (في يوم) (١) من السنة، ويعجل العصر أشد ما يعجلها في يوم من السنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاسود فرماتے ہیں کہ امام عرفات میں ظہر کی نماز پورے سال میں جتنی مؤخر ہوتی ہے اس سے زیادہ مؤخر کرے گا، اور پورے سال میں عصر کی نماز جتنی جلدی ادا کی جاتی ہے اس سے بھی جلدی ادا کی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14989
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14989، ترقيم محمد عوامة 14601)