کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
حدیث نمبر: 14975
١٤٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا [أتى (البيت) (٢) يوم النحر طاف طوافًا واحدًا ثم] (٣) أتى (منزله) (٤) فقال: ثم (٥) أتى منى ولم يعد إلى البيت (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یوم النحر میں آ کر طواف کرتے پھر اپنے گھر تشریف لے آتے، پھر وہاں سے منیٰ تشریف لے جاتے دوبارہ بیت اللہ کے طواف کے لیے تشریف نہ لے جاتے۔
حدیث نمبر: 14976
١٤٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه لم (يكن يريد) (١) يوم الزيارة (على) (٢) طواف واحد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب زیارت کے لیے آتے تو ایک سے زیادہ طواف نہ فرماتے ۔
حدیث نمبر: 14977
١٤٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال كانوا يستحبون أن يطوفوا يوم النحر ثلاثة أسابيع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ وہ یوم النحر میں تین بار (سات چکر) طواف کریں۔
حدیث نمبر: 14978
١٤٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم، قال: طفت مع سعيد بن جبير يوم النحر طوافًا واحدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ یوم النحر میں ایک ہی طواف کیا۔
حدیث نمبر: 14979
١٤٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد (بن حباب عن) (١) ابن أبي ليلى قال: خرجت مع الحسن فلما كان يوم النحر زرنا البيت فطفنا بالبيت طوافًا واحدًا، وسعينا بين الصفا والمروة ثم رجعنا إلى منى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حسن کے ساتھ حج کے لیے نکلا، پھر قربانی کا دن آیا تو ہم بیت اللہ تشریف لائے اور ایک طواف کیا، پھر صفا ومروہ کی سعی کی اور منیٰ آگئے۔
حدیث نمبر: 14980
١٤٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن حجاج عن عبد الرحمن بن الأسود، أنه كان يطوف طوافًا واحدًا يوم الزيارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن الاسود زیارت والے دن ایک ہی طواف فرماتے ۔
حدیث نمبر: 14981
١٤٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن أفلح قال: (زرت) (١) مع القاسم البيت في آخر السحر فطفنا طوافًا واحدًا لما أصبحنا، ثم رجعنا إلى منى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کے ساتھ رات کے آخری حصہ میں بیت اللہ کی زیارت کی، پھر صبح کے وقت ہم نے ایک طواف کیا اور ہم منیٰ آگئے۔