حدیث نمبر: 14969
١٤٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن طارق قال: طافت امرأتي وصلت ركعتين، ثم حاضت قبل أن تطوف بين الصفا والمروة، فأمرتها أن تطوف بين الصفا والمروة، فسمعتني امرأة وأنا آمرها بذلك، (فقالت) (١): نعم ما أمرتها به (كانت) (٢) عمتي وخالتي عائشة وأم سلمة زوجتا النبي ﷺ (تقولان) (٣): إذا طافت المرأة بالبيت ثم صلت ركعتين ثم حاضت، فلتطف بين الصفا والمروة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میری عورت نے طواف کیا اور دو رکعتیں ادا کیں، اس کے بعد اس کو صفا ومروہ کی سعی سے پہلے ہی حیض آگیا، میں نے اس کو حکم دیا کہ تو صفا ومروہ کی سعی کر، جب میں اس کو حکم دے رہا تھا اس وقت ایک خاتون یہ سن رہی تھی، اس خاتون نے کہا کہ تو نے اس کو بہت اچھا حکم دیا ہے، بیشک میری پھوپھی اور میری خالہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ جو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ ہیں وہ فرماتی تھیں کہ جب عورت طواف کرے پھر دو رکعتیں بھی ادا کرے اس کے بعد اس کو حیض آجائے تو اس کو چاہئے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی بھی کرلے۔
حدیث نمبر: 14970
١٤٩٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: إذا طافت بالبيت ثم حاضت قبل أن تسعى بين الصفا والمروة، فلتسع بين الصفا والمروة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب خاتون بیت اللہ کا طواف کرلے پھر اس کو سعی سے پہلے حیض آجائے تو اس کو چاہئے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرلے۔
حدیث نمبر: 14971
١٤٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج قال: سألت عطاء عن امرأة طافت بالبيت ثم حاضت؟ قال: تسعى بين الصفا والمروة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ اگر عورت کو طواف کے بعد حیض آجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے۔
حدیث نمبر: 14972
١٤٩٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن وعطاء قالا: تسعى بين الصفا والمروة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے گی۔
حدیث نمبر: 14973
١٤٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے گی۔
حدیث نمبر: 14974
١٤٩٧٤ - وعن شعبة عن الحكم وحماد قالوا: تسعى بين الصفا والمروة.