حدیث نمبر: 14940
١٤٩٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ابن عباس وابن عمر، أنهما كرها أن (يخرج) (١) من تراب الحرم إلى الحل، أو يدخل من تراب الحل إلى الحرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حرم کی مٹی حرم سے باہر لانے کو ناپسند کرتے تھے اور باہر کی مٹی حرم میں لے جانے کو بھی ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14941
١٤٩٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا موسى بن أبي الفرات المكي عن أبيه (أن) (١) ابن الزبير، لما هدم الكعبة فبناها، كره أن يبني فيها من تراب الحل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فرات المکی فرماتے ہیں کہ جب ابن زبیر نے خانہ کعبہ کو منہدم کیا تو انہوں نے حدود حرم سے باہر کی مٹی سے اس کی تعمیر کو ناپسند کیا۔
حدیث نمبر: 14942
١٤٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن (مسلم) (١) عن ابن أبي نجيح عن مجاهد وعطاء، أنهما (كرها) (٢) أن يخرج -يعني (تراب) (٣) الحرم- إلى الحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت مجاہد اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ حدود حرم کی مٹی حرم سے باہر نکالی جائے۔