حدیث نمبر: 14930
١٤٩٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: وقف رسول اللَّه ﷺ عند الجمرة الثانية أطول مما وقف عند الجمرة الأولى، ثم أتى جمرة العقبة فرماها ولم يقف عندها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ ثانیہ کے پاس جمرہ اولیٰ سے کچھ دیر زیادہ کھڑے رہے پھر آپ جمرہ عقبہ پر تشریف لائے لیکن اس کے پاس کھڑے نہ ہوئے۔
حدیث نمبر: 14931
١٤٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سليم الطائفي عن عبد اللَّه بن عثمان عن محمد بن الأسود بن خلف قال: أدركت الناس يتزودون الماء إذا ذهبوا يرمون الجمار من طول القيام عند الجمرتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسود بن خلف فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا جو جمرات کی رمی کے لیے جاتے تو پانی کا توشہ ساتھ لے کر جاتے ان کے پاس زیادہ دیر قیام کرنے کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 14932
١٤٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن (جريج) (١) عن عبد اللَّه بن عثمان عن سعيد بن جبير (٢) أنه وقف مع ابن عباس قدر سورة من السبع، قال: قلت من الناس من (يبطئ) (٣) القراءة، ومنهم من يسرع، قال: (قلت) (٤): مثل قراءتي؟ قال: قلت أنت خفيف القراءة، قال: مثل قراءتي (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ (جمرات کے پاس) سات سورتوں کی قراءت کی بقدر رکے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ کچھ لوگ تیز پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ آہستہ ؟ آپ نے فرمایا میری قراءت کی طرح ہو، میں نے عرض کیا کہ آپ تو بہت آہستہ پڑھتے ہیں، فرمایا کہ (ہاں) میری قرائت کے مثل ہو۔
حدیث نمبر: 14933
١٤٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن (جريج) (١) قال: ⦗٣١١⦘ أخبرني علي الأزدي عن سعيد بن جبير عن ابن عباس، قال: بمثل حديث عبد اللَّه إياي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14934
١٤٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج قال: وقفت مع (عمرو) (١) بن (٢) شعيب وعبد الرحمن بن الأسود فلم يطيلا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمرو بن شعیب اور حضرت عبد الرحمن بن الاسود کے ساتھ (جمرات کے پاس) زیادہ دیر نہیں رکا، اور حضرت عطاء کے ساتھ سورة الحج کی تلاوت کی بقدر رکا رہا۔
حدیث نمبر: 14935
١٤٩٣٥ - ووقفت مع عطاء قدر سورة الحج.
حدیث نمبر: 14936
١٤٩٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن محمد بن (أبي) (١) إسماعيل قال: رأيت سعيد بن جبير وإبراهيم وطاوسًا وعامر بن عبد اللَّه بن الزبير، يطيلون القيام عند الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابو اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر، ابراہیم، حضرت طاؤس اور حضرت عامر بن عبد اللہ بن زبیر کو جمرات کے پاس لمبا قیام کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14937
١٤٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن جريج عن عطاء قال: كان ابن عمر يقوم عند الجمرتين مقدار ما يقرأ (الرجل) (١) سورة البقرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دو جمروں کے پاس سورة بقرہ کی تلاوت کے بقدر قیام فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14938
١٤٩٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء قال: كان ابن عمر يقف عند الجمرة مقدار ما يقرأ الرجل سورة البقرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک جمرہ کے پاس سورة بقرہ کی تلاوت کی مقدار قیام فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14939
١٤٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج (أن) (١) عطاء (٢) وقف عند الجمرة مقدار ما يقرأ الرجل السورة من المئين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ایک جمرہ کے پاس اتنا قیام فرماتے تھے جتنی دیر میں سو سورتیں پڑھ لی جائیں۔