حدیث نمبر: 14839
١٤٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن محمد بن (أبي إسماعيل عن أخيه) (١) إسماعيل بن راشد (٢) قال: حججنا ومعنا عمرو بن ميمون، فأصابنا برد شديد، فكان يغطي رأسه ونحن محرمون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن راشد فرماتے ہیں کہ ہم نے حج کیا تو ہمارے ساتھ حضرت عمرو بن میمون بھی تھے، ہمیں بڑی شدید سردی لگی، انھوں نے اپنا سر ڈھانپ لیا حالانکہ ہم لوگ حالت احرام میں تھے۔
حدیث نمبر: 14840
١٤٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن العلاء بن المسيب عن عطاء (و) (١) عن أبيه (قالا) (٢): يستظل المحرم بالعود وبيده من الحر والبرد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم شخص سردی اور گرمی میں لکڑی اور اپنے ہاتھ سے سایہ حاصل کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 14841
١٤٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود قال: كان أبي يجعل الثوب على المحمل يستظل به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاسود پالکی پر کپڑا ڈال کر اس سے سایہ حاصل کرتے۔
حدیث نمبر: 14842
١٤٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن عمران القطان عن ليث عن طاوس: أنه لم (ير) (١) بأسًا أن يستظل المحرم من الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ محرم شخص سورج سے سایہ حاصل کرے۔
حدیث نمبر: 14843
١٤٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن عمران عن أبي مطر عن أبي الخليل مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الخلیل سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14844
١٤٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن أيوب عن جابر (بن يزيد) (١) بن رفاعة قال: رأيت مجاهدًا وهو محرم وعلى رحله كهيئة (الطاق) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رفاعہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو حالت احرام میں دیکھا، ان کی سواری پر طاق کی مثل تھا (تا کہ وہ اس سے سایہ حاصل کریں) ۔
حدیث نمبر: 14845
١٤٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن (أم) (١) شبيب أن عائشة سئلت عن المحرم يصيبه البرد، فقالت: يقول بثوبه هكذا (ويرفعه) (٢) فوق رأسه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا محرم کو سردی لگے ؟ آپ نے فرمایا : وہ فرماتے ہیں کہ اپنے کپڑے اس طرح کرلے اور کپڑے کو سر کے اوپر اٹھایا۔
حدیث نمبر: 14846
١٤٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا يزيد بن هارون) (١) قال: أخبرنا حماد بن ⦗٢٩٢⦘ سلمة عن أبي الزبير عن جابر (بمثله) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14847
١٤٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حبيب المعلم عن عطاء سئل عن محرم أصابه مطر (فغطى) (١) رأسه، فقال: (فدية من) (٢) صيام أو (صدقة أو) (٣) أو نسك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ بارش کی وجہ سے اگر محرم اپنا سر ڈھانپ لے ؟ آپ نے فرمایا کہ روزے کا فدیہ ہے، یا صدقہ کرے یا قربانی۔
حدیث نمبر: 14848
١٤٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن سليمان قال: سمعت ذرًا يسأل إبراهيم عن المحرم (تصيبه) (١) السماء كيف يصنع (٢)؟ قال: يرفع قناعه فوق رأسه ولا يغطي (به) (٣) رأسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراھیم سے دریافت کیا گیا کہ محرم شخص کو اگر آسمان سے کوئی چیز (بارش یا دھوپ) پہنچے تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ کوئی اوڑھنی وغیرہ سر کے اوپر اٹھالے لیکن اپنے سر کو ڈھانپے نہیں۔