کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے رمل (اکڑ اکڑ کر چلنا) کے ترک کرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 14737
١٤٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن أبي جعفر: أن (ابن) (١) عباس وعلي بن حسين كانا لا يرملان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین (طواف میں) رمل نہیں کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14738
١٤٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن أبي جعفر قال: إن شاء رمل وإن (شاء) (١) لم يرمل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر ارشاد فرماتے ہیں کہ (طواف کرنے والا) اگر چاہے تو رمل کرلے وگرنہ نہ کرے، اور حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ اس میں گنجائش رکھی گئی ہے اگر چاہے تو رمل کرے وگرنہ نہ کرے لیکن میرے نزدیک رمل کرنا زیادہ پسندیدہ ہے۔
حدیث نمبر: 14739
١٤٧٣٩ - قال: وكان عطاء يراه واسعًا (إن شاء رمل و) (١) إن شاء لم يرمل، وكان الرمل أحب إليه.
حدیث نمبر: 14740
١٤٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن سعيد بن عبد العزيز عن عطاء في الرجل ينسى (الرمل) (١) قال: ليس عليه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف میں رمل کرنا بھول جائے ؟ آپ نے فرمایا اس پر کچھ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 14741
١٤٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: كان ابن عمر لا يرمل إذا أهل من مكة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ مکرمہ سے احرام باندھتے تو رمل نہ فرماتے ۔