کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص فوت ہو جائے اور ابھی اس کے ذمے کچھ مناسک باقی ہوں
حدیث نمبر: 14688
١٤٦٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (المبارك) (١) عن هشام عن الحسن في الرجل يحج فيموت قبل أن يقضي نسكه، قال: يُقضى عنه ما بقي (من) (٢) نسكه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مناسک حج مکمل کرنے سے قبل فوت ہوجائے، فرماتے ہیں کہ اس کے جو مناسک باقی رہ گئے ہیں وہ اس کی طرف سے پورے کیے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 14689
١٤٦٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن مهدي عن سفيان عن أبي نهيك قال: سألت طاوسًا عن امرأة توفيت وقد بقي عليها من نسكها، قال: يقضى عنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نھیک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا کہ ایک عورت فوت ہوگئی ہے اور اس کے ذمہ ابھی حج کے کچھ مناسک باقی تھے ؟ آپ نے فرمایا اس کی طرف سے ادا کیے جائیں گے، میں نے حضرت قاسم سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت طاؤس نے جو فرمایا ہے مجھے اس بارے میں تو کوئی علم نہیں ہے (کیونکہ) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ { لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی }۔
حدیث نمبر: 14690
١٤٦٩٠ - وسألت القاسم فقال: لا علم لي بما قال طاوس، قال اللَّه (تعالى) (١) ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ [فاطر: ١٨].