حدیث نمبر: 14595
١٤٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة (عن) (١) عدي بن ثابت عن (عبد) (٢) اللَّه بن يزيد عن (أبي) (٣) أيوب: أن رسول اللَّه ﷺ جمع بين المغرب والعشاء (بالمزدلفة) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 14596
١٤٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سلمة بن كهيل عن سعيد بن جبير عن ابن عمر أنه جمع بين الصلاتين بجمع، ثم قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ فعله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ادا فرمائی پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14597
١٤٥٩٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام أبو الأحوص عن سماك عن النعمان ابن حميد قال: رأيت عمر بن الخطاب جمع المغرب والعشاء بجمع] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ادا کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14598
١٤٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش وأبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن (بن) (١) يريد قال: صليت مع عبد اللَّه المغرب بجمع بآذان وإقامة، ثم أتينا بعشاء، فتعشينا ثم صلى بنا العشاء بآذان وإقامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے مغرب کی نماز مزدلفہ میں اذان و اقامت کے ساتھ پڑھی، پھر رات کا کھانا لایا گیا جو ہم نے تناول کیا، پھر آپ نے ہمیں عشاء کی نماز مستقل اذان و اقامت کے ساتھ پڑھائی، حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میری حضرت ابو جعفر سے ملاقات ہوئی تو میں نے آپ کو اس کے متعلق بتلایا تو آپ نے فرمایا کہ اھل بیت بھی اسی طرح کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 14599
١٤٥٩٩ - زاد فيه أبو بكر بن عياش قال: (أبو) (١) إسحاق: فلقيت أبا جعفر فأخبرته، فقال: وكذلك يفعل أهل البيت.
حدیث نمبر: 14600
١٤٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن هشام عن الحسن ومحمد (قالا) (١): من السنة أن يجمع بينهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ دونوں نمازوں کو جمع کرنا ہی سنت طریقہ ہے۔
حدیث نمبر: 14601
١٤٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عايذ) (١) بن حبيب عن هشام عن أبيه أنه كان إذا أفاض من عرفات إنما (يصلي) (٢) في الشعب الأيسر (و) (٣) على الجبل، وأنه كان يجمع بين المغرب والعشاء الآخرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ جب عرفات سے چلتے تو نماز راستہ میں کسی پہاڑی پر ادا کرتے، اور وہ مغرب و عشاء کی نماز اکٹھی ادا کرتے۔
حدیث نمبر: 14602
١٤٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن حسين بن عقيل عن الضحاك قال: يجمع بينهما بجمع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مغرب و عشاء کو مزدلفہ میں اکٹھے ہی ادا کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 14603
١٤٦٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن أبي إسحاق عن أبي جعفر أن عليًا جمع بينهما بجمع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ دونوں نمازوں کو مزدلفہ میں اکٹھے ہی ادا کرتے۔