حدیث نمبر: 14472
١٤٤٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ كان يسعى في بطن المسيل إذا طاف بين الصفا والمروة وكان ابن عمر يفعل ذلك] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے بطن مسیل میں سعی کی اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14473
١٤٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: يسعى الرجل بين الصفا والمروة في بطن المسيل، ولا يشد السعي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ آدمی صفا ومروہ کی سعی بطن مسیل میں کرے اور سعی میں تیز اور سختی سے مت چلے۔
حدیث نمبر: 14474
١٤٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن بكر قال: سعيت مع ابن عمر في بطن المسيل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بطن مسیل میں سعی کی۔
حدیث نمبر: 14475
١٤٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن ليث عن عطاء قال: إن شاء سعى في الوادي، وإن شاء لم يسع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تمہاری مرضی ہے اگر چاہو تو سعی وادی میں کرو اور اگر چاہو تو سعی (وہاں) نہ کرو۔
حدیث نمبر: 14476
١٤٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن هشام عن أبيه: أنه كان يسعى في بطن المسيل وحده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کے والد محترم نے اکیلے بطن مسیل میں سعی کی۔
حدیث نمبر: 14477
١٤٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد (بن) (١) سلمة عن حماد عن إبراهيم عن عبد اللَّه: أنه كان يسعى في المسيل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بطن مسیل میں سعی فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 14478
١٤٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه: أن الزبير كان (يولي) (١) ما بين الصفا والمروة سعيًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر صفا ومروہ کے درمیان تیز چلتے ہوئے سعی کرتے۔
حدیث نمبر: 14479
١٤٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عثمان بن الأسود عن مجاهد وعطاء قال: رأيتهما يسعيان من خوخة (بني) (١) عباد إلى زقاق بني أبي حسين فقلت لمجاهد، فقال: هذا بطن المسيل الأول ولكن الناس انتقصوا منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء کو بنی عباد کے مکانوں اور بنی ابو حسین کی گلی تک سعی کرتے ہوئے دیکھا، میں نے حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا یہ پہلا بطن مسیل ہے لیکن لوگوں نے اس میں کمی کردی ہے۔