حدیث نمبر: 14470
١٤٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن عبيدة قال: رأيت عمر بن عبد العزيز محرمًا وعليه حلة حبرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو حالت احرام میں یمنی دھاری دار چادر اوڑھے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14471
١٤٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن (الحسن) (١) قال: يحرم فيما شاء، (إن شاء) (٢) في ثوبين أبيضين، وإن شاء في ثوبين غسيلين، وإن شاء في (ثوبي) (٣) حبرة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ محرم جس کپڑے میں چاہے احرام باندھے اگر چاہے تو دو سفید کپڑوں میں باندھ لے اور اگر چاہے تو دھلے ہوئے کپڑوں میں باندھ لے اور اگر چاہے تو یمنی دھاری دار کپڑوں میں باندھ لے۔