کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات جانور کی داہنی جانب اشعار کرتے ہیں اور بعض حضرات بائیں طرف اشعار کرتے ہیں
حدیث نمبر: 14377
١٤٣٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أبي حسان عن ابن عباس (أن) (١) النبي ﷺ (أشعر الهدي) (٢) في السنام الأيمن ⦗١٨٠⦘ (وأماط) (٣) عنه الدم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ھدی کے داہنی کوہان پر اشعار کیا اور اس پر خون مل دیا۔
حدیث نمبر: 14378
١٤٣٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان إذا أراد أن يشعر البدنة أشعرها من الجانب الأيمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ جب اونٹ کا اشعار کرنے کا ارادہ کرتے تو اس کی دائیں جانب اشعار کرتے۔
حدیث نمبر: 14379
١٤٣٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا كانت بدنة واحدة أشعرها في شقها الأيسر بيده اليمنى وإذا كانت بدنتين أشعر إحداهما في الشق الأيمن والأخرى في الأيسر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس اگر ایک اونٹ ہوتا تو اپنے دائیں ہاتھ سے اس کی بائیں جانب اشعار کرتے اور اگر دو اونٹ ہوتے تو ایک اونٹ کے دائیں جانب اور دوسرے کے بائیں جانب کرتے۔
حدیث نمبر: 14380
١٤٣٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير أنه قال: يشعر في الأيمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر دائیں جانب اشعار فرماتے ۔
حدیث نمبر: 14381
١٤٣٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أفلح عن القاسم أنه كان يشعر في الأيمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم ھدی کی دائیں جانب اشعار کرتے۔
حدیث نمبر: 14382
١٤٣٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد أنه قال: (أشعر) (١) من حيث شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس جانب چاہو اشعار کرلو۔