حدیث نمبر: 14345
١٤٣٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس: أن النبي ﷺ أهدى في بُدْنه جملًا لأبي جهل (برته) (١) من فضة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابو جہل کے لیے دو کوہان والا اونٹ ھدی بھیجا جس کے ناک میں چاندی کا حلقہ تھا۔
حدیث نمبر: 14346
١٤٣٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا موسى بن (عبيدة) (١) عن إياس بن سلمة (٢) أن النبي ﷺ كان (يهدي) (٣) في بُدْنه (جمل) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹوں میں دو کوہان والا اونٹ تھا۔
حدیث نمبر: 14347
١٤٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن زيد بن (جبير) (١) قال: سأل رجل ابن عمر ما ترى في بدنة أنحر مكانها جملًا؟ قال: ما رأيت أحدا فعل ذلك، ولأن أنحر أنثى أحب إلي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ آپ کا کیا خیال ہے اونٹنی کے متعلق ؟ کیا میں اس کی جگہ اونٹ ذبح کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے کسی کو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا میرے نزدیک مؤنث (اونٹنی) ذبح کرنا زیادہ پسندیدہ ہے۔
حدیث نمبر: 14348
١٤٣٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن يحيى بن يحيى الغساني عن سعيد بن المسيب عن جابر بن عبد اللَّه قال: لا بأس بالهدي الذكر من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مذکر اونٹ کی قربانی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 14349
١٤٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم (عن أيوب عن نافع) (١) قال: ما رأيت (أحدًا) (٢) أهدى (جملًا) (٣) إلا عمر بن عبد العزيز فإنه (أهدى) (٤) (بختيا) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے سوا کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ مذکر اونٹ کی ھدی بھیجتا ہو، آپ خراسانی اونٹ ھدی بھیجا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14350
١٤٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن جريج عن عطاء قال: (تهدى) (١) الإناث (والذكور) (٢)، والإناث أحب إلي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مذکر اور مؤنث دونوں طرح جانور ھدی بھیجے جاسکتے ہیں لیکن مؤنث جانور میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
حدیث نمبر: 14351
١٤٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس قال: حدثني أبو جعفر مولى ابن (عياش) (١) قال: رأيت ابن (عياش) (٢) أهدى (مرة) (٣) بدنتين إحداهما بختية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ نے ایک مرتبہ دو اونٹنیاں ھدی بھیجیں، ان میں سے ایک خراسانی تھی۔
حدیث نمبر: 14352
١٤٣٥٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عبد الملك بن أبي سليمان (عن مولى لابن) (١) عمر أن ابن عمر أهدى بختية] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے خراسانی اونٹنی ھدی بھیجا۔
حدیث نمبر: 14353
١٤٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زمعة عن سلمة بن وهرام عن طاوس أنه أهدى عن (متعته) (١) جملًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس نے اپنے حج تمتع میں اونٹ ھدی بھیجی۔
حدیث نمبر: 14354
١٤٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن رباح بن أبي معروف قال: قيل لعطاء: إن عكرمة بن خالد أهدى (جملًا) (١)، قال عطاء: وما بأس ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رباح بن ابو معروف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ حضرت عکرمہ بن خالد نے اونٹ ھدی بھیجا ہے، حضرت عطاء نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 14355
١٤٣٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن مجاهد ⦗١٧٥⦘ قال: كان (فيما) (١) أهدى النبي ﷺ (جمل) (٢) لأبي (جهل) (٣) في أنفه (برة) (٤) من (فضة) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو ابو جہل کے لیے ھدی بھیجی تھی وہ اونٹ تھا اور اس کی ناک میں چاندی کا حلقہ تھا۔
حدیث نمبر: 14356
١٤٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن نافع عن ابن عمر: أنه أهدى جملًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اونٹ ھدی بھیجا۔