کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے؟
حدیث نمبر: 14331
١٤٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن الحسن (العرني) (١) عن ابن عباس قال: إذا رميتم الجمرة فقد حل لكم (كل شيء إلا) (٢) (النساء) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے رمی کرلی تو اب تمہارے لیے عورتوں کے سوا سب چیزیں حلال ہوگئیں اور فرماتے ہیں کہ بیشک میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ کے سر پر مشک ملی ہوئی تھی، کیا اس میں خوشبو تھی یا نہ تھی (یعنی ظاہری بات ہے کہ اس میں خوشبو تھی لہٰذا عورتوں کے علاوہ اب سب حلال ہوچکا ہے) ۔
حدیث نمبر: 14332
١٤٣٣٢ - و (قال) (١): أما أنا فقد رأيت رسول اللَّه ﷺ (مضمخًا) (٢) رأسه بالمسك، أفطيب ذلك أم لا؟.
حدیث نمبر: 14333
١٤٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو معاوية عن حجاج عن عطاء أن النبي ﷺ قال: "إذا رمى الجمرة وذبح وحلق حل له كل شيء إلا (النساء) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم رمی کرلو، اپنا حلق کروا لو اور قربانی کو ذبح کرلو تو عورتوں کے سوا سب چیزیں تم پر حلال ہیں۔
حدیث نمبر: 14334
١٤٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي (بكر) (١) بن (عبد اللَّه بن أبي الجهم) (٢) عن عمرة عن عائشة عن النبي ﷺ مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14335
١٤٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن (أبي) (١) (المنكدر) (٢) ⦗١٧٠⦘ سمع ابن الزبير يقول: إذا رميمت الجمرة (من) (٣) يوم النحر، فقد حل لك ما وراء النساء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے یوم النحر میں رمی کرلی تو اب عورتوں کے سوا سب چیزیں تم پر حلال ہیں، (وہ سب اشیاء جو احرام کی وجہ سے ممنوع تھیں) ۔
حدیث نمبر: 14336
١٤٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: إذا رمى حل له كل شيء إلا (النساء) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا سب ممنوعہ چیزیں محرم کے لیے حلال ہیں۔
حدیث نمبر: 14337
١٤٣٣٧ - [حدثنا جرير (قال: حدثنا) (١) مغيرة عن إبراهيم قال: إذا حلق المحرم حل له كلّ شيء إلا (النساء) (٢)] (٣) حتى يطوف بالبيت، فإذا طاف بالبيت حل له النساء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا سب چیزیں اس کے لیے حلال ہوگئیں، اور جب وہ طواف بھی کرلے تو اس پر عورت بھی حلال ہوگئی۔
حدیث نمبر: 14338
١٤٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحسن [(بن (عبيد) (١) اللَّه) (٢) عن الأعمش عن إبراهيم عن (علقمة) (٣) قال: إذا رمى الجمرة حل له كل شيء إلا (النساء) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا باقی ممنوعہ چیزیں حلال ہوگئیں۔
حدیث نمبر: 14339
١٤٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن نافع عن ⦗١٧١⦘ ابن عمر (وعمر) (١) (أنهما قالا) (٢): إذا (نحر الرجل وحلق) (٣) حل له كل شيء إلا (النساء) (٤) والطيب (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب قربانی کرلی اور حلق کروا لیا تو عورتوں اور خوشبو کے علاوہ باقی سب چیزیں حلال ہوگئیں۔
حدیث نمبر: 14340
١٤٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (١) عن نافع (٢) ابن عمر (عن عطاء) (٣) قال: إذا رمى الجمرة حل له كل شيء، إلا (النساء) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا باقی تمام چیزیں حلال ہیں۔
حدیث نمبر: 14341
١٤٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث] (١) عن الحسن قال: إذا رمى جمرة العقبة حل له كل شيء، إلا (الطيب والنساء والصيد) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو اب محرم کے لیے عورتوں، خوشبو اور شکار کے علاوہ باقی چیزیں حلال ہیں۔
حدیث نمبر: 14342
١٤٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن أبي ليلى عن عطاء قال: إذا قضيتم المناسك كلها فقد حل لكم كل شيء، إلا النساء والصيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تم نے مناسک حج پورے کرلیے تو اب عورت اور شکار کے علاوہ باقی سب چیزیں تم پر حلال ہیں۔
حدیث نمبر: 14343
١٤٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن سليمان قال: (قبلت) (١) امرأتي بعد ما رميت الجمرة، فسألت عطاء، فأمرني أن أذبح شاة.
مولانا محمد اویس سرور
سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے رمی کرنے کے بعد اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا پھر میں نے اس کے متعلق حضرت عطاء سے دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے بکری ذبح کرنے کا حکم فرمایا۔
حدیث نمبر: 14344
١٤٣٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن ابن (الزبير) (١) قال: إذا رمى الجمرة حل له كل شيء إلا النساء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورت کے علاوہ باقی سب چیزیں حلال ہیں۔