حدیث نمبر: 14324
١٤٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حاتم بن أبي صغيرة عن ابن أبي مليكة قال: سمعت ابن الزبير يقول: لقد كان هذا البيت يحجه سبع مائة من بني إسرائيل يضعون نعالهم (بالتنعيم) (١) ويدخلون حفاة تعظيمًا للبيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں سے سات سو لوگوں نے بیت اللہ کا طواف کیا، وہ اپنے جوتے مقام تنعیم پر اتارا کرتے اور بیت اللہ کی تعظیم کی وجہ سے برہنہ پاؤں طواف کرتے۔
حدیث نمبر: 14325
١٤٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء قال: كانوا يكرهون (أن) (١) (يدخلوا) (٢) البيت بالخف والنعل والعصب (٣)، تعظيمًا للبيت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام بیت اللہ کی تعظیم کی وجہ سے موزے، جوتے یا باریک کپڑے پہن کر اس میں آنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14326
١٤٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن شريك قال: رأيت ابن عمر يطوف وعليه (نعلاه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شریک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جوتے پہن کر طواف کرتے ہوئے دیکھا، اور حضرت ابن زبیر کو دیکھا وہ اس طرح نہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14327
١٤٣٢٧ - ورأيت ابن الزبير لا يفعله (١).
حدیث نمبر: 14328
١٤٣٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر قال: رأيت طاوسا ومجاهدًا وعطاء يطوفون في (نعالهم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء کو جوتوں میں طواف کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14329
١٤٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر (عن مصعب بن شيبة) (١) عن ابن الزبير قال: كانت الأمة من بني إسرائيل إذا أتوا (ذا) (٢) طوى (خلعوا) (٣) نعالهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الزبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل کے لوگ مقام ذو طوی پر جب آتے تو تعظیم کی وجہ سے اپنے جوتے اتار دیا کرتے۔
حدیث نمبر: 14330
١٤٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن مجاهد قال: كانت الأنبياء إذا أتت (علم) (١) الحرم نزعوا نعالهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ انبیاء کرام جب حدود حرم میں داخل ہوتے تو اپنے جوتے اتار دیا کرتے۔