حدیث نمبر: 14309
١٤٣٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق قال: رأيت عمرو بن ميمون يلتزم دبر الكعبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو کعبہ کی پشت کی جانب چمٹا ہوا دیکھا۔
حدیث نمبر: 14310
١٤٣١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن نافع بن عمر عن ابن أبي مليكة عن (عمر) (١) بن عبد العزيز: أنه أتى دبر الكعبة يستعيذ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کعبہ کی پچھلی جانب توبہ و استغفار کرتے ہوئے آئے۔
حدیث نمبر: 14311
١٤٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن صالح قال: رأيت القاسم (يلتزم) (١) (خلف) (٢) الكعبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو خانہ کعبہ کی ایک طرف چمٹے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14312
١٤٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو يحيى الرازي عن (حنظلة) (١) قال: رأيت القاسم (يتعوذ) (٢) في دبر الكعبة ويقول: اللهم إني أعوذ بك من بأسك ونقمتك وسلطانك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے قاسم کو دیکھا آپ کعبہ کی پشت کی جانب میں شیطان کی پناہ مانگ رہے ہیں اور یوں دعا کر رہے ہیں ” یا اللہ میں تجھ سے تیرے عذاب، سزا اور تیری حجت سے پناہ مانگتا ہوں۔ “
حدیث نمبر: 14313
١٤٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ثابت بن قيس قال: رأيت نافع بن جبير يلتزم ما بين (الحجر والباب) (١) وخلف الكعبة، (كل) (٢) قد رأيته (يفعل) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیرکو دیکھا وہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے درمیان اور اس کے پیچھے چمٹے ہوئے ہیں۔
حدیث نمبر: 14314
١٤٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معن) (١) بن عيسى عن خالد بن أبي (بكر) (٢) قال: رأيت (عبيد) (٣) اللَّه بن عبد اللَّه يلتزم خلف الكعبة مما يلي (المغرب) (٤) (يلصق) (٥) بها صدره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیداللہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ وہ کعبہ کی پچھلی جانب مغرب کی طرف کو ہو کر خانہ کعبہ سے چمٹے ہوئے تھے۔
حدیث نمبر: 14315
١٤٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حميد) (١) بن عبد الرحمن عن ⦗١٦٥⦘ (حسن) (٢) (عن) (٣) أبي إسحاق قال: رأيت (عمرو) (٤) بن ميمون قد التزم الكعبة والصق بطنه من مؤخرها من الجانب الذي يلي الركن اليماني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا کہ آپ رکن یمانی کی جانب سے کعبہ کو چمٹے ہوئے تھے اور پیٹ اس کے ساتھ لگا رہے تھے۔
حدیث نمبر: 14316
١٤٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود: أن أباه كان يلتزم دبر الكعبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود کعبہ کے پشت کی جانب سے چمٹے ہوئے تھے۔
حدیث نمبر: 14317
١٤٣١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الأعمش قال: رأيت أبا بكر بن عبد الرحمن يلتزم مؤخر الكعبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر ابن عبدالرحمن کو کعبہ کی پچھلی جانب سے چمٹے ہوئے دیکھا۔