حدیث نمبر: 14232
١٤٢٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن أبي ذر قال: كانت المتعة لأصحاب النبي ﷺ خاصة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر ارشاد فرماتے ہیں کہ حج سے قبل عمرہ کرنا صحابہ کرام کے لیے خاص تھا۔
حدیث نمبر: 14233
١٤٢٣٣ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن (عياش) (٢) العامري عن إبراهيم التيمي عن أبي ذر قال: كانت لنا ⦗١٤٦⦘ (رخصة) (٣) يعني المتعة في الحج (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر ارشاد فرماتے ہیں کہ ہمیں حج سے پہلے عمرہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
حدیث نمبر: 14234
١٤٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن أبي الضحى قال: سألت علقمة عن المتعة في الحج فقال: ما شعرت (أن) (١) أحدًا يفعلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے حج سے پہلے عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : مجھے نہیں معلوم کہ کسی نے بھی ایسا کیا ہو۔
حدیث نمبر: 14235
١٤٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن يونس (عن) (١) ابن سيرين أنه كان لا يرى المتعة قبل الحج، ويقول: ابدأ بالحج واعتمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین حج سے پہلے عمرہ کرنا درست نہیں سمجھتے تھے، اور فرماتے تھے کہ حج سے ابتدا کرو پھر عمرہ کرو۔
حدیث نمبر: 14236
١٤٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام (بن حسان عن هشام) (١) بن عروة عن أبيه قال: إنما المتعة للمحصر، وتلا هذه الآية: ﴿(فَإِذَا) (٢) أَمِنْتُمْ (فَمَنْ) (٣) تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ [البقرة: ١٩٦].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حج سے پہلے عمرہ کرنے کا حکم محصر شخص کے لیے ہے، اور پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی، { فَاِذَآ اَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَۃِ اِلَی الْحَجِّ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْھُدْیِ }۔