کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات اجازت دیتے ہیں کہ طواف کیا جائے لیکن حجر اسود کا استلام نہ کیا جائے
حدیث نمبر: 14082
١٤٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي حفصة قال: طفت مع سعيد بن جبير، فكان إذا مر بالحجر التفت إليه ولم يستلمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو حفصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا، آپ جب بھی حجر اسود کے پاس سے گزرتے تو اس کی طرف صرف متوجہ ہوتے لیکن استلام نہ فرماتے ۔
حدیث نمبر: 14083
١٤٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن إبراهيم بن نافع قال: طفت مع طاوس، فربما لم يستلم شيئًا من الأركان حتى ينصرف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کے ساتھ طواف کیا، پس آپ نے ارکان کا استلام نہ فرمایا یہاں تک کہ آپ واپس چلے گئے۔
حدیث نمبر: 14084
١٤٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد ابن سلمة عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن أبيه أنه كان يطوف بالبيت (فلا) (٢) يستلم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے بیت اللہ کا طواف فرمایا لیکن استلام نہ فرمایا۔