حدیث نمبر: 14060
١٤٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن وعطاء أنهما قالا: إذا حج الرجل عن الرجل فنسي أن يسميه فقد أجزأ عنه الحج، فإن اللَّه (تعالى) (١) قد علم عمّن حج.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی کی طرف سے حج کر رہا ہو اور وہ اس کا نام لینا بھول جائے تو پھر بھی اس شخص کی طرف سے حج ادا ہوجائے گا، بیشک اللہ پاک جانتا ہے کہ وہ کس کے لیے حج ادا کر رہا ہے۔