کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اگر کسی دوسرے کی طرف سے حج کر رہا ہو تو کیا وہ تلبیہ کہتے وقت اس کا نام لے گا؟
حدیث نمبر: 14057
١٤٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: يكفيه مرة واحدة يقول: لبيك عن فلان.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر آپ ایک دفعہ یوں کہہ لو کہ میں فلاں کی طرف سے تلبیہ پڑھتا ہوں تو آپ کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 14058
١٤٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن عطاء مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
حدیث نمبر: 14059
١٤٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: كانوا يرون أن المغفرة تنزل عند الدفعة من عرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یہ سمجھتے تھے کہ مقام عرفہ سے کوچ کرتے وقت مغفرت و رحمت نازل ہوتی ہے۔