حدیث نمبر: 13973
١٣٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة (قالت) (١): (لكأني) (٢) انظر إلى وبيص الطيب (من) (٣) رأس رسول اللَّه ⦗٨١⦘ ﷺ وهو [(محرم) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ گویا کہ میں دیکھ رہی ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک میں خوشبو کی چمک کو حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔
حدیث نمبر: 13974
١٣٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: كأني أنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول اللَّه ﷺ وهو] (١) يهل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ گویا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ والی جگہ خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 13975
١٣٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن الأسود عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ كان يتطيب قبل أن (يحرم) (١)، فيرى أثر الطيب في مفرقه بعد ذلك بثلاث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھنے سے پہلے خوشبو استعمال فرماتے ، پھر اس خوشبو کا اثر آپ کی مانگ کی جگہ میں تین دن تک باقی رہتا اور ظاہر ہوتا۔
حدیث نمبر: 13976
١٣٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق (عن الأسود) (١) عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا أراد أن يحرم أدهن (بأطيب دهن) (٢) يجده، حتى أرى وبيصه في لحيته (ورأسه) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھنے لگتے تو بہترین خوشبو لگاتے، یہاں تک کہ اس خوشبو کی چمک آپ کی داڑھی مبارک اور سر مبارک میں دیکھی جاتی۔
حدیث نمبر: 13977
١٣٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عثمان بن عروة عن أبيه قال: سألت عائشة بأي شيء طيبت رسول اللَّه ﷺ؟ (قالت) (١): بأطيب الطيب، وقالت: عند (إهلاله) (٢) قبل أن يحرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ آپ کونسی خوشبو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لگایا کرتی تھیں ؟ آپ نے فرمایا سب سے بہترین خوشبو، اور فرماتی احرام باندھنے سے قبل آپ کو لگاتی۔
حدیث نمبر: 13978
١٣٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: رأيت بصيص الطيب في مفارق رسول اللَّه ﷺ بعد ثلاث وهو محرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے تین دن بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھی حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔
حدیث نمبر: 13979
١٣٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة بسطت (يديها وقالت) (١): (طيبته) (٢) بيدي هاتين (محرمه) (٣) حين أحرم، (محله) (٤) قبل أن يطوف بالبيت (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے دونوں ہاتھوں کو پھیلایا اور فرمایا : میں اپنے ان ہاتھوں سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احرام میں احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احرام کے علاوہ کپڑوں میں بیت اللہ کے طواف سے پہلے خوشبو لگاتی۔
حدیث نمبر: 13980
١٣٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن عمار عن مسلم البطين أن الحسين بن علي كان إذا أحرم ادهن بالزيت و (دهن) (١) أصحابه بالطيب ⦗٨٣⦘ (أو) (٢) بدهن الطيب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ جب احرام باندھنے لگتے تو تیل والی خوشبو لگاتے اور اس کے دوسرے ساتھی خوشبو لگاتے یا خوشبو کی دھونی لیتے۔
حدیث نمبر: 13981
١٣٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (هاشم) (١) (بن هاشم) (٢) عن عائشة ابنة سعد (قالت) (٣): كان سعد يتطيب عند الإحرام بالذريرة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد فرماتی ہیں کہ حضرت سعد احرام باندھتے وقت ذریرہ خوشبو لگاتے۔
حدیث نمبر: 13982
١٣٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن قيس عن الشعبي قال: كان عبد اللَّه بن جعفر (يمرت) (١) المسك، ثم يجعله على يافوخة قبل أن يحرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جعفر مشک ہاتھوں پر مل لیتے اور احرام باندھنے سے قبل اپنے سر کے درمیان لگا لیتے۔
حدیث نمبر: 13983
١٣٩٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن كثير بن (سام) (١) عن ابن الحنفية أنه كان يغلف رأسه بالغالية الجيدة إذا أراد أن يحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ جب احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو اعلیٰ قسم کی غالیہ خوشبو (خوشبوؤں کا مجموعہ) اپنے سر پر مل لیتے۔
حدیث نمبر: 13984
١٣٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن أسامة عن عبد الرحمن بن القاسم عن أمه قالت: رأيت عائشة (تنكت) (١) في مفارقها (الطيب) (٢) قبل أن تحرم ثم تحرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن قاسم کی والدہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا آپ نے احرام باندھنے سے قبل خوشبو بالوں کے درمیان لگائی اور پھر احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13985
١٣٩٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن مسلم (بن) (١) أبي مريم عن عمر بن عبد العزيز أنه كان يدهن (بالسليخة) (٢) عند الإحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز احرام باندھتے وقت سلیخہ نامی خوشبو لگاتے۔
حدیث نمبر: 13986
١٣٩٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن مسعدة عن عيسى بن حفص عن عثمان بن عروة قال: كان عروة (يجمر) (١) ثيابه (عشاء) (٢) فلا يزال حتى يروح فيها المسجد ويحرم فيها، قال: وكان يرى لحانا تقطر من الغالية ونحن محرمون فلا ينكر (ذلك) (٣) علينا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رات کے وقت اپنے کپڑوں کو دھونی دیتے اور انہی کپڑوں میں رہتے یہاں تک اسی میں مسجد میں تشریف لاتے اور انہی کپڑوں میں احرام باندھتے، راوی کہتے ہیں کہ وہ ہماری داڑھیوں سے غالیہ خوشبو کے قطرے ٹپکتے ہوئے دیکھتے حالانکہ ہم حالت احرام میں ہوتے لیکن وہ اس پر کوئی نکیر نہ فرماتے ۔
حدیث نمبر: 13987
١٣٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي الضحى قال: رأيت عبد اللَّه بن الزبير وفي رأسه ولحيته من الطيب وهو محرم، ما لو كان لرجل لا تخذ منه رأس مال (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کے سر اور داڑھی میں خوشبو کا اثر دیکھا حالانکہ آپ حالت احرام میں تھے۔ جو اتنی مہنگی ہوتی تھی کہ اگر کسی اور کے پاس ہوتی تو وہ اس سے بہت مال جمع کرلیتا۔
حدیث نمبر: 13988
١٣٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة أن ابن الزبير كان يدهن عند إحرامه بالغالية الجيدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر احرام باندھتے وقت اعلیٰ قسم کی غالیہ خوشبو سے دھونی لگاتے۔
حدیث نمبر: 13989
١٣٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة قال: كان أبي يتطيب عند الإحرام (بالذريرة) (١) والبان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ احرام باندھتے وقت ذریرہ اور البان نامی خوشبو لگاتے۔
حدیث نمبر: 13990
١٣٩٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة أن ابن عباس كان لا يرى بأسًا بالطيب عند إحرامه، ويوم النحر قبل أن يزور (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما احرام پہنتے وقت خوشبو لگانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے اور یوم النحر میں بیت اللہ کے طواف سے قبل لگانے میں بھی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13991
١٣٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (١) عيينة بن عبد الرحمن عن أبيه عن ابن عباس قال: (إني) (٢) (لأصغصغه) (٣) في رأسي قبل أن أحرم، وأحب بقاه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں احرام باندھنے سے قبل اپنے سر کو خوشبو لگا کر کنگھی کرنے کو اور اس کے اثر کے باقی رہنے کو پسند کرتا ہوں، اور حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نہ میں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے روکتا ہوں۔
حدیث نمبر: 13992
١٣٩٩٢ - وقال ابن الزبير: لا أرى به بأسًا (١).
حدیث نمبر: 13993
١٣٩٩٣ - وقال ابن عمر: لا آمر به ولا أنهى عنه (١).
حدیث نمبر: 13994
١٣٩٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: يدهن الرجل بكل شيء عند الإحرام (إلا الموتب والموتب الساهرية والملاب) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ احرام باندھتے وقت ہر طرح کی خوشبو لگا سکتا ہے سوائے عورتوں کی خوشبو اور زعفران سے۔
حدیث نمبر: 13995
١٣٩٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق عن عائشة قالت: كأني أنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول اللَّه ﷺ وهو يلبي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ گویا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے درمیان خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں حالانکہ آپ تلبیہ پڑھ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 13996
١٣٩٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: كنت أطيب رسول اللَّه ﷺ عند إحرامه بأطيب ما أجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے پاس موجود خوشبوؤں میں سے بہترین خوشبو احرام کے وقت لگاتی۔
حدیث نمبر: 13997
١٣٩٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبيه عن علقمة عن عائشة قالت: طيبت رسول اللَّه ﷺ لِحْرمه حين أحرم ولحله حين أحل قبل أن يطوف بالبيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احرام پر احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگاتی اور احرام کھولنے سے قبل بھی خوشبو لگاتی تھی، بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے۔
حدیث نمبر: 13998
١٣٩٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة ووكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن ابن الزبير أنه كان يتطيب بالغالية الجيدة عند إحرامه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر جب احرام باندھنے لگتے تو غالیہ خوشبو لگاتے۔