حدیث نمبر: 13869
١٣٨٦٩ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن ابن أبي نجيح عن أبيه (قال: سئل) (٢) ابن عمر عن صوم يوم عرفة، فقال: حججت مع النبي ﷺ فلم ⦗٥٥⦘ يصمه، وحججت مع أبي بكر فلم يصمه، وحججت مع عمر فلم يصمه، وحججت مع عثمان فلم يصمه، وأنا لا أصومه ولا آمر به ولا أنهى عنه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کا روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت ابوبکر صدیق کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عمر کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اسی دن روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عثمان کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا اور میں خود بھی نہیں رکھتا، باقی میں تمہیں نہ اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 13870
١٣٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس (عن الفضل بن عباس) (١) قال: دعا رسول اللَّه ﷺ بلبن يوم عرفة من (رحل) (٢) أم الفضل، فشرب (منه) (٣) وهو بالوقف (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن ام فضل کے کجاوے میں سے دودھ منگوایا اور پھر اس کو نوش فرمایا حالانکہ آپ عرفہ میں تھے۔
حدیث نمبر: 13871
١٣٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس (عن الفضل بن عباس) (١) أن النبي ﷺ شرب يوم عرفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن پانی یا دودھ نوش فرمایا۔
حدیث نمبر: 13872
١٣٨٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس قال: أفطر رسول اللَّه ﷺ بعرفة وبعثت (له) (١) أم الفضل ⦗٥٦⦘ بلبن فشربه] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وقوف عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا، آپ کے پاس حضرت ام فضل نے دودھ بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ا س میں سے نوش فرمایا۔
حدیث نمبر: 13873
١٣٨٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب، قال: لا أدري سمعته من سعيد بن جبير أو (حدثت) (١) عنه قال: أتيت على ابن عباس (بعرفة) (٢) وهو يأكل (رمانًا) (٣) (وقال) (٤): أفطر رسول اللَّه ﷺ بعرفة وسقته (أم) (٥) الفضل لبنًا فشربه، وقال: "لعن (اللَّه) (٦) فلانًا عمدوا إلى (٧) أيام الحج فمحوا (زينته) (٨) " وقال: "زينة الحج التلبية" (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں عرفہ کے دن حاضر ہوا آپ انار تناول فرما رہے تھے، اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا اور حضرت ام فضل نے آپ کو دودھ پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا : پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : فلاں پر اللہ کی لعنت ہو، انہوں نے ایام حج کا ارادہ کیا اور اس کی زینت کو مٹا کر رکھ دیا اور فرمایا حج کی زینت تلبیہ پڑھنا ہے۔
حدیث نمبر: 13874
١٣٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حوشب بن عقيل قال: حدثني مهدي (العبدي) (١) عن عكرمة قال: دخلت (إلى) (٢) أبي هريرة في بيته، فسألته عن صوم يوم عرفة بعرفات، فقال: أبو هريرة نهى رسول اللَّه ﷺ عن صوم يوم عرفه بعرفات (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر میں حاضر ہوا اور ان سے عرفہ کے دن عرفات میں روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا ؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن عرفات میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 13875
١٣٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن (علي) (١) عن أبيه عن عقبة بن عامر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: [يوم عرفة ويوم النحر (وأيام منى) (٢) أيام أكل وشرب] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وقوف عرفہ کا دن، قربانی کا دن اور منیٰ کے ایام کھانے پینے کے ایام ہیں۔
حدیث نمبر: 13876
١٣٨٧٦ - حدثنا أبو بكر قال؛ حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن يحيى بن أبي إسحاق قال: سألت سعيد بن المسيب عن صوم يوم عرفة، فقال: كان عبد اللَّه بن ⦗٥٨⦘ عمر لا يصومه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے وقوف عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روزہ نہیں رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13877
١٣٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن شريك عن سليمان الأحول قال (١): ذكرت لطاوس صوم (يوم) (٢) عرفة أنه يعدل بصوم سنتين، فقال: أين كان أبو بكر وعمر عن ذلك؟ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس کے سامنے ذکر کیا گیا کہ عرفہ کے دن روزہ دو سال کے روزوں کے برابر ہے ؟ آپ نے تعجب سے فرمایا : حضرت ابوبکر وعمر پھر اس سے کہاں تھے ؟ (یعنی پھر وہ کیوں اس دن روزہ نہیں رکھتے تھے) ۔
حدیث نمبر: 13878
١٣٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير أنه أفطر يوم عرفة وقال: (أتقوى) (١) على الدعاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر نے عرفہ کے دن روزہ نہ رکھا اور فرمایا میں دعا کے لیے قوت حاصل کرنا چاہتا ہوں۔
حدیث نمبر: 13879
١٣٨٧٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء عن عبيد بن عمير قال: رأيت (عمر شرب يوم عرفة) (١)] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں وقوف عرفہ کے دن حضرت عمر کو (پانی یا دودھ) نوش فرماتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13880
١٣٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن محمد (بن البهي) (١) عن أبيه عن جده قال: رأيت ابن عمر وابن الزبير (يتعاوران) (٢) إداوة عشية عرفة يشربان منها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر کو وقوف عرفہ کی سہ پہر دیکھا گیا کہ وہ برتن باری باری لے رہیں ہیں اور اس سے نوش فرما رہے ہیں۔
حدیث نمبر: 13881
١٣٨٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن هشام عن الحسن أنه كان يكره صوم (يوم) (١) عرفة إذا كان بمكة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن عرفہ کے دن مکہ میں موجود شخص کے لیے روزہ رکھنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13882
١٣٨٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن عثمان بن الأسود عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير أنه أمره (أبوه) (١) عبيد بن عمير أن يفطر يوم عرفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر نے اپنے بیٹے کو عرفہ کے دن روزہ نہ رکھنے کا حکم فرمایا۔
حدیث نمبر: 13883
١٣٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمارة بن زاذان قال: سألت سالمًا عن صوم يوم عرفة (فقال) (١): لم يصمه عمر ولا أحد من آل عمر (يا بني) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ بن زاذان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : اے بیٹے ! حضرت عمر اور آل عمر میں سے کوئی بھی اس کا روزہ نہ رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13884
١٣٨٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة [عن أبي قيس عن هزيل عن مسروق عن عائشة أنها كانت تصوم يوم عرفة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عرفہ کے دن روزہ رکھتی تھیں۔
حدیث نمبر: 13885
١٣٨٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة] (١) عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه أنه كان يصوم عرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم عرفہ کے دن روزہ رکھتے تھے۔