کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: محرم یکے بعد دیگرے بیوی سے شرعی ملاقات کر بیٹھے تو اس پر کیا لازم ہے؟
حدیث نمبر: 13867
١٣٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابن أبي ليلى عن عطاء أنه سئل عن المحرم يواقع ثم يعود، قال: عليه هدي واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر شرعی ملاقت کرنے کے بعد دوسری بار پھر کرلے تو ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر ایک ہی قربانی لازم ہے۔
حدیث نمبر: 13868
١٣٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في محرم غشي امرأته مرارًا، قال: إذا فعل ذلك قبل أن ينسك ويعلم ما عليه فعليه هدي واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ محرم یکے بعد دیگرے بیوی سے ہمبستری کرے، آپ نے فرمایا : اگر اس نے قربانی کرنے سے پہلے اس طرح کیا اور اس کو معلوم تھا کہ اس پر کیا لازم ہے پھر یہ کام کرلیا تو اس پر ایک ہی قربانی ہے۔