کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اللہ پاک کا ارشاد {فَجَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ} کی تفسیر کے متعلق جو وارد ہوا ہے
حدیث نمبر: 13842
١٣٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس ﴿فَجَزَاءٌ مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ﴾ إلى قوله: ﴿أَوْ عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا﴾، ⦗٤٧⦘ قال: إذا أصاب المحرم الصيد حكم عليه بجزائه من النعم، فإن لم يجد نظر كم (ثمنه؟) (١) ثم (قوم) (٢) ثمنه طعامًا، فصام مكان كل نصف صاع يوما ﴿أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَوْ عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا﴾ (٣) [المائدة: ٩٥]، قال: إنما أريد بالطعام (الصيام) (٤) أنه (إذا) (٥) وجد الطعام وجد جزاؤه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَجَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ } سے لے کر { اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب محرم شکار کرے تو اس پر اس کی جزاء اونٹ کا حکم دیا جائے گا، اور اگر وہ اونٹ نہ پائے تو شکار کی قیمت دیکھے کہ کتنی ہے ؟ پھر اس کی قیمت کو کھانے کے ساتھ متعین کرے اور ہر نصف صاع کے بدلے ایک روزہ رکھے، اور اللہ پاک کے ارشاد { اَوْ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰکِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا } میں کھانے کا روزے کے ساتھ ارادہ کیا گیا ہے، جب وہ کھانے کو پالے تو اس نے شکار کی جزاء کو پا لیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13842
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه ابن جرير في التفسير (٧/ ٤٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13842، ترقيم محمد عوامة 13527)
حدیث نمبر: 13843
١٣٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم في قوله (تعالى) (٢): ﴿وَمَنْ قَتَلَهُ مِنْكُمْ مُتَعَمِّدًا فَجَزَاءٌ مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ﴾ فإن لم يجد قوم عليه طعام ثم قيل له: صم لكل نصف صاع يومًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ مَنْ قَتَلَہٗ مِنْکُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ ھَدْیًا بٰلِغَ الْکَعْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر وہ نہ پائے تو اس پر کھانے سے قیمت متعین کرے پھر اس کو کہا جائے کہ ہر نصف صاع کے بدلے ایک روزہ رکھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13843
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13843، ترقيم محمد عوامة 13528)
حدیث نمبر: 13844
١٣٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عايذ) (١) بن حبيب عن حجاج عن عطاء ومجاهد وإبراهيم أنهم قالوا: إذا (أصاب) (٢) المحرم الصيد فعليه ثمنه فاشترى دمًا، ⦗٤٨⦘ (وإن) (٣) لم يجد قوَّم (طعاما) (٤)، فتصدق (لكل) (٥) مسكين نصف صاع، فإن لم يجد صام لكل صاع يومين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت مجاہد اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر محرم شکار کرلے تو اس پر اس کی قیمت لازم ہے جس سے وہ دم خریدے، اور اگر وہ جانور نہ پائے تو کھانے کے ساتھ قیمت متعین کرے اور ہر مسکین پر ایک صاع صدقہ کرے اور اگر وہ مسکین بھی نہ پائے تو ہر صاع کے بدلے دو روزے رکھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13844
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13844، ترقيم محمد عوامة 13529)
حدیث نمبر: 13845
١٣٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: ذو ميمون بن مهران في قتل الرجل الصيد وهو محرم، قال: ﴿(فَجَزَاءٌ) (١) مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ (يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ) (٢) هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ﴾: إن وجد الرجل من (جزاء) (٣) الصيد أهدى، وإن لم يجد فقيمة ثمنه، فيجعله طعاما يتصدق به على المساكين، فإن لم (يجد صام) (٤) عن طعام كل مسكين يومًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کے سامنے ذکر کیا گیا کہ محرم نے اگر شکار کرلیا آپ نے فرمایا اللہ پاک کا ارشاد ہے : { جَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ ھَدْیًا بٰلِغَ الْکَعْبَۃِ } اگر وہ شخص شکار کی جزاء پالے تو وہ ذبح کر دے، اور اگر نہ پائے تو ثمن کے ساتھ قیمت متعین کرے، پھر اس سے کھانا لے اور مساکین پر صدقہ کر دے اور اگر مساکین نہ پائے تو ہر مسکین کے کھانے کے بدلے ایک روزہ رکھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13845
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13845، ترقيم محمد عوامة 13530)
حدیث نمبر: 13846
١٣٨٤٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن مقسم قال: يقوَّم عليه دارهم ثم يقوِّم (بالدراهم) (١) الطعام؛ ثم يصوم (الكل) (٢) نصف صاع يومًا] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مقسم فرماتے ہیں دراہم سے قیمت لگائے پھر دراہم سے کھانے کی قیمت متعین کرے پھر ہر نصف صاع کے بدلے ایک دن کا روزہ رکھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13846
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13846، ترقيم محمد عوامة 13531)