حدیث نمبر: 13804
١٣٨٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل (عن جعفر) (١) عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ أتى بني عبد المطلب وهم ينزعون على زمزم، فقال: " (انْزَعُوا) (٢) بني عبد المطلب فلولا أن يغلبكم الناس على (سِقَايتكُمْ) (٣) لنزعت معكم"، فناولوه دلوا، فشرب منه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو عبد المطلب کے پاس تشریف لائے، وہ بیر زم زم سے پانی نکال رہے تھے، بنو عبد المطلب کی پانی نکالنے میں مدد کرو اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ لوگ پانی نکالنے کے لیے مجھے دیکھ کر رش کریں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی نکالتا، لوگوں نے پانی نکالا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیا۔
حدیث نمبر: 13805
١٣٨٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بشر بن المفضل عن عبد اللَّه (بن عثمان) (١) ⦗٣٨⦘ ابن خثيم قال: أفضت مع سعيد بن جبير، (فأتى) (٢) حوضًا فيه ماء زمزم فغرف بيده فشرب منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عثمان بن خثیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا پھر آپ حوض پر تشریف لائے جس میں آب زم زم تھا آپ نے اس میں سے چلو بھر کر پانی پیا۔
حدیث نمبر: 13806
١٣٨٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن منصور) (١) عن مجاهد قال: كانوا يستحبون (إذا ودعوا) (٢) (البيت) (٣) أن يأتوا زمزم (فيشربوا) (٤) منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب وہ بیت اللہ کا طواف ختم کرتے تو آب زم زم پر آتے اور اس میں سے نوش فرماتے ۔
حدیث نمبر: 13807
١٣٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن بكر قال: أُحِب للرجل أن يشرب وأن (يستقي) (١) من زمزم أن استطاع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ مجھے پسند ہے کہ کوئی شخص آب زم زم میں سے خود بھی پیے اور اگر طاقت رکھے تو دوسروں کو بھی پلائے۔
حدیث نمبر: 13808
١٣٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن نافع قال: (لم أر) (١) عبد اللَّه بن عمر (فيما) (٢) كان (يفيض) (٣) يشرب من زمزم قط (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کبھی نہیں دیکھا کہ طواف کے بعد انہوں نے کبھی زم زم پیا ہو۔
حدیث نمبر: 13809
١٣٨٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر أنه لم ⦗٣٩⦘ ير (سالما) (١) يشرب من (ماء) (٢) (زمزم) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابوبکر سے مروی ہے کہ حضرت سالم کو طواف کے بعد زم زم کا پانی پیتے نہیں دیکھا۔