حدیث نمبر: 13794
١٣٧٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد عن (مولاه) (١) السائب بن عبد اللَّه (قال) (٢): كان السائب بن عبد اللَّه يأمرني أن أشرب من سقاية آل عباس ويقول: إنه من تمام الحج (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب بن عبد اللہ کی ایک خادمہ کہتی ہیں کہ آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں آل عباس کی سقایہ کی نبیذ پیوں اور فرماتے تھے، بیشک یہ حج کے مکملات میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 13795
١٣٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج (عن عطاء) (١) (قال) (٢): (اشرب) (٣) من سقاية آل عباس، وقد شرب (٤) منها المسلمون وهو سنة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آل عباس کے سقایہ سے پانی پیو، بیشک مسلمان اس میں سے پیتے ہیں اور یہ سنت ہے۔
حدیث نمبر: 13796
١٣٧٩٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن الحكم عن مجاهد قال: قال لي (مولاي) (١) عبد اللَّه بن السائب: اشرب من سقاية آل عباس وقد شرب منها المسلمون] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب بن عبد اللہ نے اپنے غلام سے کہا آل عباس کے سقایہ سے پانی پی بیشک اس سے مسلمان پیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 13797
١٣٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الربيع بن (سعد) (١) قال: (رأيت) (٢) أبا جعفر طاف بالبيت، ثم أتى زمزم فأتي (بنبيذ) (٣) من نبيذ السقاية فشرب نصفًا وأعطى جعفرا نصفًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو دیکھا آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر زم زم کے پاس آئے تو آپ کے پاس سقایہ کا نبیذ لایا گیا آپ نے اس میں سے آدھا خود پی لیا اور آدھا حضرت جعفر کو عطا کردیا۔
حدیث نمبر: 13798
١٣٧٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن بكر بن ⦗٣٦⦘ عبد اللَّه المزني قال: أُحب (للرجل) (١) أن (يشرب) (٢) من (نبيذ) (٣) السقاية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ المزنی فرماتے ہیں کہ مجھے مرد کے لیے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ وہ سقایہ کی نبیذ پیئے۔
حدیث نمبر: 13799
١٣٧٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن أبي إسماعيل قال: خرج سعيد بن جبير من منى (بالهجير) (١)، فطاف (أسبوعًا بالبيت) (٢)، وصلى الركعتين، ثم أتى السقاية فسقانا محمد بن (علي) (٣) نبيذًا، فشرب منه سعيد بن جبير وسقاني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سخت گرمی میں منیٰ سے نکلے اور بیت اللہ کے سات چکر لگائے اور دو رکعتیں ادا کیں پھر پانی پلانے والا برتن لایا گیا اور ہمیں محمد بن علی رضی اللہ عنہ نے نبیذ پلایا، اس میں سے حضرت سعید بن جبیر نے پیا اور پھر مجھے پلایا۔ ! سقایہ سے مراد خادمین حرم مکی کا وہ محکمہ ہے جس کے ذمے حجاج کرام کو پانی پلانا ہے۔
حدیث نمبر: 13800
١٣٨٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن إبراهيم (بن) (١) عبد الأعلى عن سويد بن غفلة، قال: اشرب من (نبيذ) (٢) السقاية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ سقایہ کا نبیذ پیو۔
حدیث نمبر: 13801
١٣٨٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن رجل عن مجاهد قال: شربت معه من (نبيذ) (١) (السقاية، بنبيذ) (٢) (صدعت) (٣) منه.
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص کہتے ہیں حضرت مجاہد کے ساتھ حج کے سفر میں ایک ایسی نبیذ پی جس کی وجہ سے میرا سر چکرانے لگا۔
حدیث نمبر: 13802
١٣٨٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن نافع عن ابن عمر قال: لم أر ابن عمر فيما كان (يفيض) (١) شرب من النبيذ قط (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو مکہ واپسی کے بعد نبیذ پیتے نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 13803
١٣٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معن) (١) بن (عيسى) (٢) عن خالد بن أبي بكر أنه حج مع سالم ما لا يحصى فلم يره شرب من (نبيذ) (٣) السقاية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کے ساتھ اتنے حج کئے جو شمار نہیں ہوسکتے، میں نے انہیں کبھی بھی نبیذ السقایہ پیتے نہیں دیکھا۔