کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
حدیث نمبر: 13701
١٣٧٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن خصيف عن مقسم عن ابن عباس قال: ﴿فَلَا رَفَثَ﴾ (١): الجماع، ﴿وَلَا فُسُوقَ﴾: المعاصي، ﴿وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِ﴾ [البقرة: ١٩٧]: قال: تماري صاحبك حتى (تغضبه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہلا رَفَثَ سے مراد جماع ہے اور وَ لَا فُسُوْقَ سے مراد دوسرے گناہ کے کام اور وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ کرے کہ اس کو غصہ آجائے۔
حدیث نمبر: 13702
١٣٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد ﴿وَلَا ⦗١١⦘ جِدَالَ فِي الْحَجِّ﴾، قال: قد (صار) (١) الحج في ذي الحجة (فلا شهر ينسأ) (٢) ولا شك في الحج؛ لأن أهل الجاهلية كانوا (يحطون) (٣)، فيحجون في غير ذي الحجة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ ذی الحجہ کے مہینے میں حج کیا جائے اس مہینے سے مؤخر نہ کیا جائے، حج میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ جاہلیت میں لوگ ذی الحجہ کے علاوہ دوسرے مہینوں میں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13703
١٣٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن (عيينة) (١) عن عمرو عن جابر ابن زيد قال: ﴿وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ﴾ قال: ليس لك أن تماري صاحبك حتى (تغضبه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ نہ کر کہ اس کو غصہ آجائے۔
حدیث نمبر: 13704
١٣٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: الرفث: إتيان النساء، والفسوق: (السباب) (١)، والجدال: (المماراة) (٢) أن تماري صاحبك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں الرفث سے مراد عورتوں کے پاس آنا، الفسوق سے مراد گالی نکالنا اور والجدال سے مراد اپنے ساتھی سے بحث و مباحثہ کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 13705
١٣٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسين (بن) (١) عقيل عن الضحاك قال: الرفث: الجماع، والفسوق: المعاصي، والجدال: [أن تجادل صاحبك حتى (تغضبه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، الفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد اپنے ساتھی سے جھگڑا اور مناظرہ کرنا جس سے اس کو غصہ آجائے۔
حدیث نمبر: 13706
١٣٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن نصر عن عكرمة قال: الرفث: الجماع، والفسوق: المعاصي، والجدال] (١): المراء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں الرفث سے مراد جماع، الفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد جھگڑا و مباحثہ کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 13707
١٣٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن بكر عن ابن عباس قال: الرفث: الجماع ولكن اللَّه كنى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کو کنایہ کے ساتھ بیان کیا۔
حدیث نمبر: 13708
١٣٧٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: الرفث (١): الغشيان، والفسوق: السباب، (والجدال) (٢): الاختلاف في الحج.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد گالی دینا اور والجدال سے مراد حج میں اختلاف اور مناظرہ کرنا۔
حدیث نمبر: 13709
١٣٧٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن (وهيب) (١) عن موسى بن عقبة أنه سأل عطاء بن يسار عن قوله: ﴿فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ﴾ قال: الرفث: وقاع النساء، والفسوق: (المعاصي، والجدال) (٢): السباب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن یسار سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ } کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد گالی دینا ہے۔
حدیث نمبر: 13710
١٣٧١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن (عبد الملك) (١) عن عطاء قال: الرفث: (الجماع) (٢) والفسوق: المعاصي، و (الجدال) (٣): أن تجادل صاحبك حتى (تغضبه ويغضبك) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد بیوی سے شرعی ملاقات کرنا، والفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد یہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث مباحثہ کرے کہ جس سے اس کو غصہ آجائے اور وہ تجھے غصہ دلا دے۔
حدیث نمبر: 13711
١٣٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عبد العزيز بن رفيع عن مجاهد ﴿وَلَا (جِدَالَ) (١) فِي الْحَجِّ﴾: قال: قد استقام أمر الحج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ حج کے کاموں میں درست اور صحیح رہے، (غلط کام نہ کرے) ۔
حدیث نمبر: 13712
١٣٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن أبي خالد (الوالبي) (١) عن النعمان بن عمرو بن (مقرن) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "سِبَابُ المؤمن (فسوق) (٣) (وقتاله) (٤) كفر (٥) " (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن عمرو بن مقرن سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مؤمن کو گالی دینا فسق اور اس کو قتل کرنا کفر ہے۔
حدیث نمبر: 13713
١٣٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيدة) (١) (بن) (٢) حميد عن منصور عن أبي خالد (الوالسي) (٣) عن (عمرو بن النعمان) (٤) بن مقرن (٥) عن ⦗١٤⦘ النبي ﷺ بنحوه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن عمرو مقرن سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 13714
١٣٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد عن ابن عمر قال: الرفث: الجماع، والفسوق: السباب، والجدال: (المراء) (١) أن تماري صاحبك حتى تغضبه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد گالی دینا اور والجدال سے مراد بحث و مباحثہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ کرے کہ اس کو غصہ آجائے۔
حدیث نمبر: 13715
١٣٧١٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) معاوية (بن) (٢) هشام عن سفيان عن عبد العزيز بن رفيع عن مجاهد قال: الرفث الجماع، (والفسوق) (٣): المعاصي، والجدال (المراء) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں الرفث سے مراد جماع کرنا والفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد جھگڑا کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 13716
١٣٧١٦ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): (حدثنا) (٢) شبابة عن ورقاء (عن) (٣) ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿فَلَا رَفَثَ﴾ (٤) (قال) (٥): جماع النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں فلا رفث سے مراد عورتوں سے ہمبستری کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 13717
١٣٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه قال: حدثنا (أبو) (١) عمرو الشيباني قال: سمعت عبد اللَّه بن مسعود يقول: قال رسول اللَّه: "سِبَابُ المؤمن فسوق وقتاله كفر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مؤمن کو گالی دینا فسق اور اس کو قتل کرنا کفر ہے۔
حدیث نمبر: 13718
١٣٧١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن أبي (وائل) (١) عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ بنحو حديث معتمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 13719
١٣٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن الحسن الأسدي قال: حدثنا أبو هلال عن ابن سيرين عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "سباب المؤمن فسوق وقتاله كفر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مومن کو گالی دینا فسق اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔