حدیث نمبر: 13615
١٣٦١٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن سعيد بن جبير أن النبي ﷺ سعى على راحلته بين الصفا (والمروة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر فرمائی۔
حدیث نمبر: 13616
١٣٦١٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن قيس بن عبد اللَّه عن أبي إدريس قال: رأيت عائشة تسعى بين الصفا والمروة على بغل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ادریس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو خچر پر سوار ہو کر صفا ومروہ کی سعی فرماتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13617
١٣٦١٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا محمد بن فضيل عن الأحوص قال: رأيت أنسًا يطوف بين الصفا والمروة على حمار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت احوص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو گدھے پر سوار ہو کر صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13618
١٣٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن الربيع بن (سعد) (١) قال: سألت أبا جعفر عن الطواف بين الصفا والمروة، فقال: طاف رسول اللَّه ﷺ راكبًا، وأنا أطوف راكبًا، فطفت أنا وهو راكبين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے صفا ومروہ کی سعی کے متعلق دریافت فرمایا ؟ آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوار ہو کر سعی کی اور میں نے بھی سوار ہو کر کی تھی، پھر میں نے اور انہوں نے سوار ہو کر سعی کی۔
حدیث نمبر: 13619
١٣٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن وعطاء أنهما كانا يكرهان ركوب الرجال والنساء بين الصفا والمروة إلا من عذر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء مردوں اور عورتوں کے لیے بغیر عذر کے صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13620
١٣٦٢٠ - (١) حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مهدي عن خارجة بن الحارث قال رأيت عراك بن مالك يطوف بين الصفا والمروة على حمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خارجہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عراک بن مالک کو دراز گوش پر سوار صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13621
١٣٦٢١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا الفضل بن دكين عن يزيد الشيباني قال: رأيت مجاهدًا وعطاءً يسعيان بين الصفا والمروة على دابتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطا کو سواریوں پر سوار صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13622
١٣٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) ابن إدريس عن هشام بن عروة قال: كان أبي إذا رآهم يسعون بين الصفا والمروة ركبانا، قال: قد خاب هؤلاء وخسروا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم اگر کسی کو صفا مروہ کی سعی سوار ہو کر کرتے ہوئے دیکھتے تو فرماتے : تحقیق یہ لوگ نقصان اور خسارے میں ہوئے۔
حدیث نمبر: 13623
١٣٦٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه (كان) (١) يكره الركوب بين الصفا والمروة إلا (من) (٢) ضرورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس ضرورت کے بغیر صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔