حدیث نمبر: 13507
١٣٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ أتى (إلى) (١) البيت، فصلى بمكة الظهر (يعني) (٢) يوم النحر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوم النحر میں بیت اللہ تشریف لائے اور مکہ میں نماز ظہر ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 13508
١٣٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (ابن) (١) فضيل (عن) (٢) إسماعيل (عن) (٣) وبرة قال: كان الأسود إذا رمى الجمرة يوم النحر زار البيت من يومه، ثم رجع (إلى) (٤) منزله من يومه، حتى ينفر مع الناس إذا نفروا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وبرہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود یوم النحر میں جب رمی فرماتے تو اسی دن بیت اللہ کی زیارت کرتے پھر اسی دن اپنی منزل پر چلے جاتے، یہاں تک کہ جب لوگ نکلتے تو وہ بھی ان کے ساتھ نکلتے۔
حدیث نمبر: 13509
١٣٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أزهر السمان عن ابن عون قال: كان محمد يستحب أن يأتي البيت يوم النحر قبل العصر فيطوف به.
مولانا محمد اویس سرور
محمد اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ یوم النحر میں عصر سے پہلے بیت اللہ آ کر اس کا طواف کیا جائے۔
حدیث نمبر: 13510
١٣٥١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بشر بن المفضل عن عبد اللَّه بن عثمان بن خثيم قال: (أفضت) (١) مع سعيد بن جبير عشية (النحر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عثمان بن خیثم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ یوم النحر کی رات طواف کیا۔
حدیث نمبر: 13511
١٣٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان ينحر هديه خلف العقبة، ثم يحلق رأسه، ثم (يفيض) (١) كما هو إلى البيت قبل أن يرجع إلى أهله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عقبہ کے پیچھے اپنی قربانی کو ذبح کیا اور پھر اپنے سر کا حلق کروایا پھر اپنے اہل کی طرف لوٹنے سے پہلے طواف کیا۔
حدیث نمبر: 13512
١٣٥١٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة عن أبي (العميس) (١) عن عمرو بن (عمرو أبي) (٢) الزعراء قال: سافرت مع أبي (الأحوص) (٣)، فلما كان يوم النحر رمى الجمرة، وحلق، وأفاض إلى البيت، ولم يضح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن عمرو ابو الزعرائ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو الاحوص کے ساتھ سفر حج کیا، جب قربانی کا دن آیا تو آپ نے جمرہ کی رمی اور حلق کروایا اور پھر بیت اللہ کا طواف (طواف افاضہ) کیا اور قربانی نہ کی۔
حدیث نمبر: 13513
١٣٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن (سوقة) (١) قال: كان الأسود إذا جاء من منى (رمى) (٢)، وحلق، ثم زار البيت، (ولا) (٣) يضحي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود جب منیٰ سے واپس تشریف لاتے تو رمی کرتے اور حلق کرتے پھر بیت اللہ کا طواف فرماتے لیکن قربانی نہ کرتے۔
حدیث نمبر: 13514
١٣٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثت عن) (١) ابن مبارك عن التيمي عن أبي قلابة وجابر بن زيد (أنهما زارا) (٢) البيت يوم النحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ اور حضرت جابر بن زید یوم النحر میں بیت اللہ کا طواف کرتے۔