حدیث نمبر: 13502
١٣٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: قال: ثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة عن سعيد بن المسيب قال: سمعته يقول: اعتمر رسول اللَّه ﷺ عمرًا (ثلاثًا) (١) كلها في ذي القعدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین عمرے فرمائے اور تینوں عمرے ذی القعدہ کے مہینے میں ادا فرمائے۔
حدیث نمبر: 13503
١٣٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن أبي معن قال: رأيت جابر بن زيد وأبا العالية اعتمرا في العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید اور حضرت ابو العالیہ کو دیکھا کہ آپ دونوں نے حج کے دس دنوں میں عمرہ ادا کیا۔
حدیث نمبر: 13504
١٣٥٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة عن الجريري عن يزيد عن أخيه قال: قال لي عمران بن حصين: (اعلم) (١) أن رسول اللَّه ﷺ قد (اعمر) (٢) طائفة من أهله في (عشر) (٣) ذي الحجة، فلم ينه عنه، ولم ينزل نسخه، قال في ذلك قائل ما شاء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید اپنے بھائی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے مجھ سے فرمایا : جان لو بیشک رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھر والوں کو ذی القعدہ میں عمرہ کروایا، نہ ان کو روکا گیا اور نہ ہی یہ منسوخ کیا گیا اس کے متعلق کہنے والے نے جو چاہا وہ کہہ دیا۔
حدیث نمبر: 13505
١٣٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن الأعمش (عن مجاهد) (١) عن عائشة قالت: ما اعتمر رسول اللَّه ﷺ عمرة إلا شهدتها، وما اعتمر إلا في ذي القعدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جتنے بھی عمرے کیے ہیں، میں آپ کے ساتھ تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام عمرے ذی القعدہ کے مہینے میں ادا کیے۔
حدیث نمبر: 13506
١٣٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن صدقة بن يسار قال: سمعت ابن عمر يقول: العمرة في العشر أحب إليّ من العمرة بعد الحج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ذی الحجہ کے دس دنوں میں عمرہ کرنا مجھے حج کے مہینوں کے بعد عمرہ کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔