حدیث نمبر: 13495
١٣٤٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن الأعمش عن قيس بن مسلم (عن طارق) (١) بن شهاب قال: سئل (عبد اللَّه) (٢) عن العمرة في أشهر الحج] (٣) فقال (عبد اللَّه) (٤): الحج أشهر معلومات (ليس فيهن) (٥) عمرة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} ان میں عمرہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13496
١٣٤٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن منصور عن إبراهيم، قال: سئل علقمة عن العمرة في أشهر الحج، فقال: ويفعل ذلك أحد؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ سے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے (تعجب کرتے ہوئے) فرمایا کیا کوئی شخص ایسا بھی کرتا ہے ؟ !
حدیث نمبر: 13497
١٣٤٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (يزيد) (١) بن هارون عن ابن عون قال: قلت (للقاسم) (٢) بن محمد: نهى عمر عن العمرة في أشهر الحج (فتلكأ) (٣) وقال نهى عثمان (عنها) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے دریافت کیا : کیا حضرت عمر نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے سے منع فرمایا تھا ؟ آپ نے کچھ دیر توقف کے بعد فرمایا : حضرت عثمان نے اس سے منع فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 13498
١٣٤٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن ابن أبي رواد عن نافع عن ابن عمر قال: (قال عمر) (١): افصلوا بين حجكم وعمرتكم (اجعلوا الحج في أشهر الحج واجعلوا العمرة في غير أشهر الحج أتم لحجكم وعمرتكم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اپنے حج اور عمرہ کے درمیان فاصلہ اور وقفہ رکھو، حج حج کے مہینوں میں ادا کرو، اور عمرہ ان کے علاوہ دوسرے مہینوں میں ادا کرو، تاکہ تمہارے حج اور عمرے مکمل ادا ہوں۔
حدیث نمبر: 13499
١٣٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن يزيد عن ابن سيرين قال: (ما) (١) أعلمهم يختلفون أن العمرة في غير أشهر الحج أفضل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کسی شخص نے اس بات میں اختلاف کیا ہو کہ عمرہ حج کے مہینوں کے علاوہ کرنا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 13500
١٣٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يزيد بن هارون عن ابن عون قال: سئل القاسم عن العمرة في أشهر الحج، فقال: كانوا لا يرونها تامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : فقہاء اور علماء اس عمرے کو مکمل نہیں سمجھتے۔
حدیث نمبر: 13501
١٣٥٠١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا كثير بن هشام عن جعفر عن ميمون أنه قال: (اعتمرت) (١) من بلدي هذا في غير أشهر الحج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون فرماتے ہیں میں نے اپنے اس شہر سے حج کے مہینوں کے علاوہ دوسرے مہینوں میں عمرہ کیا۔