حدیث نمبر: 13486
١٣٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال ثنا وكيع عن الأعمش عن عمارة بن (عمير) (١) عن أبي بكر بن (عمرو) (٢) بن الحارث بن هشام أن أبا (معقل) (٣) أتى النبي ﷺ ⦗٥٠٠⦘ فقال: يا رسول اللَّه إن أم (معقل) (٤) جعلت عليها أن (تحج) (٥) فلم (يتيسر) (٦) لها، فقال: "تعتمر في رمضان" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ابو معقل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حضرت ام معقل نے حج کرنے کی نذر مانی تھی لیکن اس کے اسباب اس کے لیے میسر نہیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ رمضان میں عمرہ کرلے (اس کا ثواب حج کے برابر ہے) ۔
حدیث نمبر: 13487
١٣٤٨٧ - حدثنا أبو بكر قال ثنا بن نمير عن محمد بن إسحاق (عن) (١) عيسى بن (معقل) (٢) (بن أبي معقل) (٣) الأسدي عن يوسف بن عبد اللَّه بن سلام [عن (جدته) (٤) أم معقل أن النبي ﷺ قال: "اعتمري في رمضان فإنها حجة" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام معقل سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رمضان کے مبارک مہینے میں عمرہ کرو، بیشک یہ (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 13488
١٣٤٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن محمد بن المنكدر عن يوسف (ابن عبد اللَّه) (١) بن سلام، (٢) سمع رجلًا من الأنصار يقول: إن رسول اللَّه ﷺ ⦗٥٠١⦘ (قال) (٣) له ولامرأته: "اعتمرا في رمضان، فإن عمرة لكما في رمضان تعدل حجة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
انصار کے ایک شخص کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اور میری اہلیہ کو فرمایا : تم دونوں رمضان کے مہینے میں عمرہ کرو کہ رمضان کا عمرہ حج کرنے کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 13489
١٣٤٨٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع ويحيى بن آدم عن سفيان عن بيان وجابر عن الشعبي عن وهب بن خنبش، قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عمرة في رمضان تعدل حجة] (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وھب بن خنش سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 13490
١٣٤٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (ابن نمير، قال: (و) (١) ثنا) (٢) أبو معاوية عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عمرة في رمضان تعدل حجة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 13491
١٣٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي قال: سألته قلت: هذا الحج الأكبر، فما الحج الأصغر؟ قال: عمرة في رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ یہ حج اکبر ہے، پھر حج اصغر کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا۔
حدیث نمبر: 13492
١٣٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن (ابن خثيم) (١) عن سعيد ابن جبير ومجاهد، قال: كانا يعتمران في شهر رمضان من الجعرانة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد رمضان کے مہینے میں جعرانہ سے عمرہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13493
١٣٤٩٣ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن عبد الملك بن أبي سليمان، قال: خرجت أنا وعطاء في رمضان، فأحرمنا من الجعرانة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن سلیمان فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عطاء رمضان میں عمرہ کرنے کے لیے نکلے اور ہم نے مقام جعرانہ سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13494
١٣٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال ثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن (يحيى) (١) بن عباد بن عبد اللَّه بن الزبير عن أبي بكر بن عبد الرحمن (بن الحارث بن هشام قال: وإن أبو بكر بن عبد الرحمن) (٢) لا يعتمر إلا في رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن رمضان کے علاوہ عمرہ نہ کرتے تھے۔