کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جن حضرات نے حج کے بعد عمرہ کرنے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 13482
١٣٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (أبو الأحوص) (١) عن (أبي) (٢) يعفور قال: (سألت) (٣) ابن عمر عن العمرة بعد الحج فقال: إن (ناسًا) (٤) يفعلون ذلك، ولأن اعتمر (في غير) (٥) ذي الحجة أحب إليّ من أن (أعتمر) (٦) في (ذي) (٧) الحجة (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حج کے بعد عمرہ کرنے کا دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں، لیکن مجھے دوسرے مہینوں میں عمرہ کرنا ذی الحجہ میں عمرہ کرنے سے زیادہ پسند ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13482
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13482، ترقيم محمد عوامة 13182)
حدیث نمبر: 13483
١٣٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد السلام بن حرب عن خصيف عن عطاء وطاوس ومجاهد قالوا: لا عمرة إلا عمرة (ابتدأت بها) (١) من أهلك ولا (عمرة إلا) (٢) بعد الصدور.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس، اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس عمرے کے علاوہ اور کوئی عمرہ نہیں ہے جس کی ابتداء آپ نے انہی میقات سے کی اور ایام نحر کے چوتھے دن کے بعد عمرہ نہیں ہے، اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں اگر وہ میقات کی طرف جائے اور وہاں سے احرام باندھ کر آئے تو پھر عمرہ کرلے، مجھے امید ہے اس طرح کرنے سے اس کو عمرہ کا ثواب مل جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13483
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13483، ترقيم محمد عوامة 13183)
حدیث نمبر: 13484
١٣٤٨٤ - (وقال) (١) سعيد بن جبير: إن رجع إلى ميقات أهله فاعتمر (رجوت أن يكون عمرة) (٢).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13484
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13484، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 13485
١٣٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن ليث عن عطاء وطاوس و (مجاهد) (١) أنهم كرهوا العمرة بعد الحج، (و) (٢) قالوا: لا يجزئ ولا (يفي) (٣)، وقالوا: الطواف بالبيت والصلاة أفضل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد حج کے بعد (انہی دنوں میں) عمرہ کرنے کو ناپسند کرتے تھے، اور فرماتے تھے یہ تیرے لیے کافی اور پورا نہیں ہوگا اور یہ بھی فرماتے تھے کہ بیت اللہ کا طواف کرنا اور نماز پڑھنا اس سے افضل ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13485
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13485، ترقيم محمد عوامة 13184)