حدیث نمبر: 13343
١٣٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: أهدى رسول اللَّه ﷺ مرة غنما إلى البيت فقلدها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بکری ھدی بھیجی اور اس کو قلادہ ڈالا۔
حدیث نمبر: 13344
١٣٣٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) وكيع عن سفيان عن منصور والأعمش (عن) (٢) إبراهيم عن الأسود عن عائشة عن النبي ﷺ مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل منقول ہے۔
حدیث نمبر: 13345
١٣٣٤٥ - حدثنا هشيم عن أبي (بشر) (١) عن سعيد بن جبير قال: (الغنم) (٢) لا (تُقَلّد ولا تُشْعَر) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بکری کو ھدی بھیجتے وقت نہ اس کا اشعار کریں گے اور نہ ہی قلادہ ڈالیں گے۔
حدیث نمبر: 13346
١٣٣٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن أبي عدي عن (محمد بن عمرو) (١) عن محمد بن إبراهيم عن ابن عباس قال: لقد (رأيت) (٢) الغنم (يؤتى) (٣) بها مقلدة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بکری دیکھی جو ھدی بھیجی گئی تھی اور اس پر قلادہ ڈالا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 13347
١٣٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن (بسام) (١) عن أبي جعفر قال: رأيت الكباش مقلدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر کہتے ہیں کہ میں نے ایک مینڈھا دیکھا جس کو قلادہ ڈالا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 13348
١٣٣٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن عمر بن ذر عن عطاء أن عائشة كانت تقلد الغنم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالتی تھیں۔
حدیث نمبر: 13349
١٣٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن حميد الطويل عن عبد اللَّه بن (عبيد) (١) بن (عمير) (٢) الليثي أن (الشاة) (٣) كانت تقلد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر اللیثی فرماتے ہیں بکری کو ھدی کے لیے بھیجتے وقت قلادہ ڈالا جائے گا۔
حدیث نمبر: 13350
١٣٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا الفضل بن دكين عن جعفر بن برقان عن صالح ابن (فروة) (١) عن ابن عمر قال: الشاة لا تقلد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بکری کو قلادہ نہیں ڈالا جائے گا۔
حدیث نمبر: 13351
١٣٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) حاتم بن وردان عن برد عن عطاء قال: رأيت أناسًا من أصحاب النبي ﷺ (يسوقون) (٢) الغنم (مقلدة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں میں نے بہت صحابہ کرام کو دیکھا جو بکری ھدی بھیجتے وقت اس کو قلادہ ڈالتے۔