حدیث نمبر: 13337
١٣٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عدي بن ثابت قال: كان نفر من أصحاب النبي ﷺ يبدؤوُن بالمدينة ويقولون: (نهل) (١) من حيث أهل النبي ﷺ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن ثابت فرماتے ہیں کہ نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ حج کی ابتداء مدینہ سے کرتے تھے اور فرماتے تھے ہم وہاں سے احرام باندھتے ہیں جہاں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13338
١٣٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم قال: إذا أنت حججت ولم (تحج) (١) قط فابدأ بمكة ثم تمر على المدينة إن شئت.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب تم حج کرنے کا ارادہ کرو اور پہلے حج نہ کیا ہو تو اپنے حج کی ابتداء مکہ سے کرو پھر اگر چاہو تو مدینہ چلے جاؤ۔
حدیث نمبر: 13339
١٣٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الرحمن (بن (محمد) (١) المحاربي) (٢) عن ليث عن مجاهد قال: إذا أردت الحج والعمرة فابدأ بمكة واجعل كل شيء لها تبعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں جب تم حج اور عمرہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہو تو مکہ سے ابتداء کرو اور ہر چیز کو اسی کے تابع رکھو۔
حدیث نمبر: 13340
١٣٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الرحمن ابن الأسود أنه كان يستحب أن يبدأ (بمكة) (١) ويقول: (أحب أن تكون) (٢) نفقتي (ووجهي) (٣) إلى مكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود پسند کرتے تھے کہ حج کرنے والا مکہ سے ابتداء کرے اور فرماتے تھے میرا نفقہ اور چہرہ مکہ کی طرف ہو یہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔
حدیث نمبر: 13341
١٣٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة عن الزبرقان قال: كنا بمكة فأردنا أن نأتي المدينة، فذكرنا ذلك لسعيد بن جبير، فقال: (لطواف) (١) واحد بهذا البيت أحب إليّ من إتيان (المدينة) (٢) ثماني مرات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان کہتے ہیں کہ ہم مکہ میں تھے اور ہم نے چاہا کہ ہم مدینہ آجائیں پھر ہم نے اپنے ارادے کا ذکر حضرت سعید بن جبیر سے کیا، آپ نے فرمایا : بیت اللہ کا ایک دفعہ طواف کرنا میرے نزدیک آٹھ بار مدینہ آنے سے بھی بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 13342
١٣٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن إسرائيل عن (ثوير) (١) عن أبيه قال: خرجت مع علقمة والأسود وعمرو بن ميمون فبدؤوا بالمدينة قبل مكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثویر کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ، حضرت اسود اور حضرت عمرو بن میمون کے ساتھ حج کے لیے نکلا، انہوں نے مکہ سے پہلے مدینہ سے حج کی ابتداء کی۔