حدیث نمبر: 13333
١٣٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة عن موسى بن عبيدة عن سفيان مولى عبد اللَّه بن إياس قال: رأيت أصحاب رسول اللَّه ﷺ يحرمون في الثوبين الأبيضين (و) (١) الممشقين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان جو عبد اللہ بن ایاس کے غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو حالت احرام میں احرام میں سفید کپڑوں میں اور لال رنگ میں رنگے ہوئے کپڑوں میں دیکھا۔
حدیث نمبر: 13334
١٣٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن كثير بن (جمهان) (١) قال: أتى (رجل) (٢) (ابن عمر) (٣) (فقال) (٤): يا أبا عبد الرحمن (أتنهى) (٥) الناس عن المصبوغ وتلبسه؟ قال: ويحك إنما (هو بالمدر) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر بن جمھان کہتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور عرض کیا : اے ابو عبد الرحمن کیا آپ نے لوگوں کو رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے حالانکہ آپ خود وہ پہنتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : تیرا ناس ہو وہ تو لال مٹی ہے۔
حدیث نمبر: 13335
١٣٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (محمد) (١) بن عبيد (عن يعقوب بن قيس) (٢) ⦗٤٦٤⦘ قال: رأيت على طاوس ثوبين ممشقين (بمغرة) (٣) وهو محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعقوب بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو حالت احرام میں دو کپڑوں میں دیکھا جو مغرہ نامی بوٹی سے رنگے گئے تھے۔
حدیث نمبر: 13336
١٣٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن حزام بن هشام قال: رأيت على عمر بن عبد العزيز ثوبين ممشقين وهو محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حرام بن ہشام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو حالت احرام میں دو لال رنگ میں رنگے ہوئے کپڑوں میں دیکھا۔