کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 13154
١٣١٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا علي بن مسهر عن قتادة (١) عن (معاذة) (٢) عن عائشة قالت: حلت العمرة الدهر إلا ثلاثة أيام، يوم النحر، ويومين من أيام التشريق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں تین دنوں کے علاوہ ساری زندگی عمرہ کرنا درست ہے، یوم النحر اور دو دن ایام التشریق کے ان میں عمرہ نہیں کرسکتا۔
حدیث نمبر: 13155
١٣١٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن ليث عن طاوس أنه سئل عن العمرة، (فقال) (١): إذا مضت أيام التشريق فاعتمر متى (شئت) (٢) إلى قابل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے عمرہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ایام تشریق کے گذرنے کے بعد جب چاہے آئندہ سال کے لیے عمرہ کرلے۔
حدیث نمبر: 13156
١٣١٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: قال علي: في كل شهر عمرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں (ایک) عمرہ ہے اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں سال میں ایک عمرہ ہے۔
حدیث نمبر: 13157
١٣١٥٧ - وقال سعيد بن جبير: في كل (سنة) (١) عمرة.
حدیث نمبر: 13158
١٣١٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (عباد) (١) عن سعيد عن قتادة (عن) (٢) ⦗٤٢١⦘ عكرمة قال: اعتمر ما أمكنك (الموسى) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جتنا تو قادر ہو استرے پر (اتنے) عمرہ کر (جب بال استرا پھیرنے کے قابل ہوں عمرہ کرلے) ۔
حدیث نمبر: 13159
١٣١٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن ابن (أبي) (١) حسين عن بعض ولد أنس بن مالك قال: كان (أنس) (٢) بن مالك (يقيم) (٣) ها هنا بمكة (فكلما) (٤) (حمم) (٥) رأسه خرج فاعتمر (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ مکہ سے عمرہ کرتے اور جب بھی ان کے بال استرا پھیرنے کے قابل ہوتے وہ عمرہ کے لیے نکل جاتے۔
حدیث نمبر: 13160
١٣١٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (١) يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يعتمر في كل سنة عمرة إلا عام القتال فإنه اعتمر في شوال وفي رجب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہر سال صرف ایک عمرہ فرماتے ، سوائے جنگ کے سال کے اس سال آپ نے شوال اور رجب میں دو عمرہ کئے۔
حدیث نمبر: 13161
١٣١٦١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أزهر السمان عن ابن عون عن محمد قال: كان لا يرى العمرة إلا في السنة مرة.
مولانا محمد اویس سرور
محمد سال میں ایک عمرہ کرنا بہتر سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13162
١٣١٦٢ - (حدثنا) (١) أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن صدقة عن القاسم أنه كره أن يعتمر في كل شهر مرتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم ہر مہینے دو عمرے کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13163
١٣١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: ما كانوا يعتمرون في السنة إلا مرة (واحدة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں (اکثر) صحابہ کرام سال میں ایک ہی عمرہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13164
١٣١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن حجاج قال: سألت عطاء عن العمرة في الشهر مرتين قال: لا بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے مہینے میں دو عمروں کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 13165
١٣١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص (بن غياث) (١) عن عمرو قال: كان الحسن لا يرى العمرة إلا في كل سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سال میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کو پسند کرتے تھے۔