کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: احرام جلدی باندھنا اور بعض حضرات نے دور مقام سے احرام باندھنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 13095
١٣٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن ابن عامر أحرم من خراسان.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عامر نے خراسان سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13096
١٣٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن عيينة بن عبد الرحمن عن أبيه عن (عبد الرحمن) (١) بن عمرو بن (العاص) (٢) قال: حججت مرة، فوافقت عثمان بن أبي العاص (أحرم) (٣) من (المنجشانية) (٤) وهي قريبة من البصرة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں کہ میں ایک بار حج کے ارادہ سے نکلا تو حضرت عثمان بن ابی العاص سے ملاقات ہوئی، اس نے مقام منجشانیہ جو بصرہ کے قریب ہے وہاں سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13097
١٣٠٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أزهر (١) السمان عن ابن عون عن محمد قال: خرجنا إلى مكة ومعنا حميد بن عبد الرحمن فأحرمنا من الدارات.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ ہم مکہ جانے کے لیے نکلے اور ہمارے ساتھ حضرت حمید بن عبد الرحمن بھی تھے، ہم نے دارات (پہاڑوں کے درمیانی گھاٹی) سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13098
١٣٠٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة [عن (أيوب) (١) عن (ابن ⦗٤٠٧⦘ سيرين) (٢) أن مسلم بن يسار أحرم من (الضرية) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن یسار نے مقام ضریہ سے احرام باندھا (جو مکہ اور بصرہ کے درمیان ایک بستی ہے) ۔
حدیث نمبر: 13099
١٣٠٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن] (١) عيينة عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن الحسن أن عمران بن الحصين أحرم (بالبصرة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین نے بصرہ سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13100
١٣١٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص بن غياث عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه أحرم من بيت المقدس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیت المقدس سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13101
١٣١٠١ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن ابن سوقة عن رجل لم يسمّه أن (أبا) (١) مسعود أحرم (من) (٢) (السيلحين) (٣)] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسعود نے مقام سیلحین سے احرام باندھا (جو بغداد کا ایک گاؤں ہے) ۔
حدیث نمبر: 13102
١٣١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قالوا: كانوا يحبون للرجل أول (ما يحرم) (١) أن يهل من بيته.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جو شخص پہلا حج کر رہا ہے وہ اپنے گھر سے احرام باندھے۔
حدیث نمبر: 13103
١٣١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن الحسن بن عمرو (الفقيمي) (١) عن حمزة القرشي عن أبيه أن ابن عباس أحرم من الشام في برد شديد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سخت سردی کے موسم میں شام سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13104
١٣١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن هلال بن (خباب) (١) (عن أبيه) (٢) قال: خرجت (٣) مع سعيد بن جبير محرمًا من الكوفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھلال بن خباب کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ کوفہ سے احرام باندھ کر نکلا۔
حدیث نمبر: 13105
١٣١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة عن الحارث بن قيس قال: خرجت في نفر من أصحاب عبد اللَّه نريد مكة فلما (خرجنا) (١) من البيوت حضرت الصلاة فصلوا ركعتين، ثم أهلوا، فأهللت معهم (ولم أكن) (٢) أريد (ولكني) (٣) كرهت الخلاف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث ابن قیس فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں کے ساتھ مکہ مکرمہ جانے کے لیے نکلا، جب ہم گھر سے نکلے تو نماز کا وقت ہوگیا تو ان سب نے نماز ادا کی اور پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا، تو میں نے بھی ان کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے بھی تلبیہ کہا، کیونکہ میں ان کے خلاف کر ناپسند نہیں کرتا تھا۔
حدیث نمبر: 13106
١٣١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مهدي عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان الأسود يحرم من بيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اپنے گھر سے احرام باندھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13107
١٣١٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن الحكم بن (عطية) (١) قال: أخبرني ⦗٤٠٩⦘ من رأى قيس بن عباد أحرم (من مربد) (٢) (البصرة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن عطیہ فرماتے ہیں مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے حضرت قیس بن عباد کو مربد بصرہ (جہاں شاعروں کا اجتماع ہوتا تھا) سے احرام باندھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13108
١٣١٠٨ - حدثنا ابن فضيل عن حصين (عن) (١) إبراهيم قال: كان علقمة إذا خرج حاجًا أحرم من النجف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ جب حج کے ارادہ سے نکلتے تو نجف اور قصر سے احرام باندھتے اور حضرت اسود قادسیہ سے احرام باندھتے۔
حدیث نمبر: 13109
١٣١٠٩ - (و) (١) كان (الأسود) (٢) يحرم من القادسية.
حدیث نمبر: 13110
١٣١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن أبي الجويرية قال: رأيت الأسود أحرم من (باجُمَيري) (١)، قرية من قرى (السواد) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الجویریہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کو باجمیری سے احرام باندھتے ہوئے دیکھا جو شام کا ایک گاؤں ہے۔
حدیث نمبر: 13111
١٣١١١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد قال: رأيت (الأسود) (٢) أحرم من الكوفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کو کوفہ سے احرام باندھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13112
١٣١١٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن عمارة بن زاذان عن مكحول الأزدي قال: قلت لابن عمر الرجل يحرم من سمرقند ومن البصرة ومن الكوفة فقال: يا ليتنا (ننفلت) (١) من الوقت الذي وقت لنا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا ایک شخص سمرقند، بصرہ اور کوفہ سے احرام باندھتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اے کاش کہ ہم لوگ جو میقات مقرر کیا گیا ہے اس کی پابندی کریں۔
حدیث نمبر: 13113
١٣١١٣ - (حدثنا أبو بكر) (١) عن (وكيع) (٢) عن (أبي العميس) (٣) قال: خرجت مع القاسم، فأحرم من (الربذة) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمیس فرماتے ہیں کہ میں حضرت قاسم کے ساتھ نکلا آپ نے مقام ربذہ سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13114
١٣١١٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن (حسن) (١) بن صالح عن (ابن) (٢) (أبي) (٣) ليلى أن عليًا أحرم من المدينة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مدینہ سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13115
١٣١١٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن أشعث بن أبي الشعثاء قال: رأيت الحارث بن سويد (التيمي) (٢) وعمرو بن ميمون أحرمًا من الكوفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث بن ابو الشعثائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حارث بن سوید التیمی اور حضرت عمرو بن میمون کو کوفہ سے احرام باندھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13116
١٣١١٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة أن عليًا سئل عن قوله: ﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ﴾ [البقرة: ١٩٦]، قال: أن تحرم من دويرة أهلك (١).
حدیث نمبر: 13117
١٣١١٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن ثور عن سليمان بن موسى عن طاوس قال: (إتمامها) (١) إفرادهما (مؤتنفتان) (٢) من أهلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں ان کے اتمام سے مراد ان دونوں کا جدا جدا (اکیلے اکیلے) اپنے گھر سے (احرام باندھ کر) شروع کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 13118
١٣١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن عمرو عن (أبي حمزة) (١) القرشي عن أبيه عن ابن عباس أنه أحرم من الشام (في) (٢) شتاء شديد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سخت سردی کے موسم میں شام سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13119
١٣١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن سليمان ابن سحيم عن أم حكيم بنت أمية عن أم سلمة قالت: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من أهَلَّ بعمرة من بيت المقدس غُفِرَ لَهُ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص عمرہ کے لیے بیت المقدس سے (احرام باندھ کر) تلبیہ پڑھے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔