حدیث نمبر: 13087
١٣٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن عبد (اللَّه) (١) بن عبيد (٢) بن عمير عن أبيه عن ابن عمر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من طاف بالبيت لم يرفع قدمًا ولم [(يضع) (٣) أخرى] (٤) إلا (كتبت له) (٥) ⦗٤٠٤⦘ حسنة و (حطت) (٦) عنه (بها) (٧) خطيئة ورفعت له بها درجة"، وسمعته يقول: "من أحصى (أسبوعًا) (٨) كان كعدل رقبة" (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، جو شخص بیت اللہ کا طواف کرے وہ کوئی قدم نہیں اٹھاتا اور رکھتا مگر اس کے واسطے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے اور اس کے لیے جنت میں ایک درجہ بڑھا دیا جاتا ہے، اور فرماتے ہیں میں نے یہ فرماتے ہوئے بھی سنا : جو سات چکر پورے کرتا ہے اس کو غلام آزاد کے برابر ثواب ملتا ہے۔
حدیث نمبر: 13088
١٣٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا الفضل بن دكين عن حريث بن السائب عن محمد بن المنكدر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من طاف بالبيت (سبوعًا) (١) لم يلغ فيه كان كعدل رقبة يعتقها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن المنکدر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص بیت اللہ کے طواف میں سات چکر اس طرح پورے کرے کہ اس میں کوئی غلط اور فضول حرکت نہ کرے اس کو اتنا ثواب ملتا ہے جتنا غلام آزاد کرنے والے کے لیے ہے۔
حدیث نمبر: 13089
١٣٠٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حميد بن عبد الرحمن (الرؤاسي) (١) عن الحسن ابن صالح عن مطرف عن أبي إسحاق (عمرو) (٢) (عن) (٣) [عبد اللَّه بن (سعيد) (٤)] (٥) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: من طاف بالبيت خمسين ⦗٤٠٥⦘ (سبوعًا) (٦) خرج من الذنوب كيوم ولدته أمه (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جو شخص بیت اللہ کے پچاس چکر (طواف) لگائے وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو کر نکلتا ہے جیسے اس کی والدہ نے اس کو آج ہی جنا ہو۔
حدیث نمبر: 13090
١٣٠٩٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن العلا بن المسيب عن عطاء عن عبد اللَّه بن عمرو قال: من طاف بالبيت أسبوعًا وصلى ركعتين كان مثل يومٍ ولدته أمه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو بیت اللہ کے سات چکر لگائے اور اس کے بعد دو رکعت نماز ادا کرے وہ اس طرح ہے جیسے اس کی والدہ نے اس کو آج ہی جنم دیا ہو۔
حدیث نمبر: 13091
١٣٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن جريج عن عطاء عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: من طاف بالبيت كان كعدل رقبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو بیت اللہ کا طواف کرے اس کے لیے غلام آزاد کرنے کے بقدر ثواب ہے۔
حدیث نمبر: 13092
١٣٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن عبد الملك بن أبي سليمان عن رجل قد سماه قال: قال أبو سعيد: لأن أطوف بالبيت طوافًا أحب إلي من (أن) (١) أعتق طهمان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری فرماتے ہیں میں بیت اللہ کا طواف کروں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں طھمان کو آزاد کروں (طہمان حضرت ابو سعید الخدری کے غلام کا نام تھا) ۔
حدیث نمبر: 13093
١٣٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن عبد الملك بن أبي سليمان عن مولى لأبي سعيد عن أبي سعيد مثل حديث أبي معاوية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے ابو معاویہ کی حدیث کے مثل منقول ہے۔
حدیث نمبر: 13094
١٣٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن مجاهد قال: طواف أو الطواف أفضل من عمرة بعد الحج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا طواف کرنا حج کے بعد عمرہ کرنے سے افضل ہے۔