حدیث نمبر: 13029
١٣٠٢٩ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطاء (والحسن) (١) في الرجل يحرم في الغضب، قال: من نزغات الشيطان، يطعم عشرة مساكين وإن كان في طاعة (اللَّه) (٢) (فليف) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حسن سے مروی ہے کہ کوئی شخص غصہ میں اپنے اوپر کوئی چیز حرام کر دے فرمایا یہ شیطان کے ورغلانے سے ہے دس مسکینوں کو کھانا کھلائے اور اگر وہ طاعات میں سے ہے تو اس کو پورا کرے۔