کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص کہے کہ میں یہ کام نہیں کروں گا پھر اس کو مجبور کیا جائے
حدیث نمبر: 13011
١٣٠١١ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل بن أبي خالد قال: كان إبراهيم في أصحاب الملا، (فسئل) (١) عن رجل جعل عليه المشي إلى الكعبة إن دخل على أبيه؛ فاحتمله أصحابه فأدخلوه، فقال إبراهيم بيده: احتملوه فأدخلوه، (فليمش) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے ابراہیم سے دریافت کیا ایک شخص نے قسم اٹھائی کہ اگر وہ اپنے بیٹے کے پاس گیا اس پر چل کر کعبہ جانا ہے، پھر اس کو اس کے دوستوں نے اٹھا کر بیٹے کے پاس داخل کردیا، ابراہیم اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس کو اٹھا کر اس کو داخل کردیا ؟ اس کو چاہئے کہ کعبہ کی طرف پیدل چل کر جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 13011
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13011، ترقيم محمد عوامة 12736)