کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص قسم اٹھائے کہ وہ گوشت نہیں کھائے گا تو کیا وہ مچھلی کھا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 12921
١٢٩٢١ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة سئل (عن) (١) رجل قال لامرأته: إن (أكل) (٢) لحمًا فامرأته طالق [(فأكل) (٣) سمكًا قال: هي طالق] (٤)، قال اللَّه تعالى: ﴿تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا﴾ [فاطر: ١٢].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت قتادہ سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا ہے کہ اگر میں گوشت کھاؤں تو میری بیوی کو طلاق، پھر اس نے مچھلی کھالی ؟ فرمایا اس کو طلاق ہوجائے گی، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے { تَاْکُلُوْنَ لَحْمًاطَرِیًّا }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12921
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12921، ترقيم محمد عوامة 12650)
حدیث نمبر: 12922
١٢٩٢٢ - حدثنا عمر عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: يحنث قال اللَّه (تعالى) (٢): ﴿تَأْكُلُونَ لَحْمًا (طَرِيًّا) (٣)﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں وہ حانث ہوجائے گا، اللہ پاک کا ارشاد ہے { تَاْکُلُوْنَ لَحْمًاطَرِیًّا }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12922
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12922، ترقيم محمد عوامة 12651)