کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کسی شخص پر قسم کا کفارہ واجب ہو تو کیا وہ ایک ہی مسکین کو بار بار (دس مسکینوں کی جگہ) کھانا کھلا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 12908
١٢٩٠٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: كان لا يرى بأسًا أن يطعم مسكينًا واحدًا عشر مرات في كفارة اليمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن کفارہ یمین میں ایک ہی مسکین کو دس مرتبہ کھانا کھلانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 12909
١٢٩٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: لا يجزئ في كفارة اليمين إلا (إطعام) (١) عشرة مساكين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں قسم کے کفارہ میں کافی نہیں ہوگا جب تک کہ دس مسکینوں کو کھانا نہ کھلا دے۔