کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات کہتے ہیں اس کا (لوٹنا) پورا کرنا ہی کفارہ ہے اس پر اور کچھ نہیں ہے
حدیث نمبر: 12899
١٢٨٩٩ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن كان يقول: (فيؤه) (١) (كفارته) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس کا (لوٹنا) پورا کرنا ہی کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12900
١٢٩٠٠ - [حدثنا (جرير) (١) عن مغيرة عن إبراهيم في الذي يؤلي من امرأته ⦗٣٥٤⦘ فيفيء، قال: كان بعضهم يقول: (فيؤه) (٢) (كفارة) (٣)] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا ایک شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرتا ہے پھر وہ لوٹتا ہے (تو اس کا کیا حکم ہے ؟ ) آپ نے فرمایا ان میں سے (صحابہ وفقہائ) بعض حضرات فرماتے تھے، اس کا لوٹنا ہی کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12901
١٢٩٠١ - حدثنا غندر عن أشعث عن (الحسن في) (١) الرجل يحلف (لا) (٢) يقرب امرأته عشرة أيام ثم قربها قبل العشرة قال: لا كفارة عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص قسم کھائے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس دس دن تک نہیں آئے گا، پھر وہ دس دن سے پہلے ہی اس کے قریب آگیا ؟ آپ نے فرمایا : اس پر کفارہ نہیں ہے۔