کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کر لے اور اس کے قریب نہ آ جائے
حدیث نمبر: 12893
١٢٨٩٣ - حدثنا روح بن عبادة عن ابن جريج قال: أخبرني أبو الزبير أنه سمع سعيد بن جبير (يقول) (١): قال ابن عباس: إن (فاء) (٢) كفر وإن لم يفعل فهي واحدة وهي أحق بنفسها (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر شوہر بیوی کے پاس چلا جائے تو کفارہ ادا کرے اور اگر نہ جائے تو وہ اکیلی ہے اس کو اپنے نفس پر زیادہ حق ہے۔
حدیث نمبر: 12894
١٢٨٩٤ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن هارون بن إبراهيم عن ابن سيرين عن عبد اللَّه بن جبير أن (زيادًا) (١) أبصر أبا موسى كئيبًا فقال (له) (٢): مالك؟ فذكر أنه آلى من امرأته، فأمره أن يكفر، ففعل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جبیر فرماتے ہیں کہ زیاد نے حضرت ابو موسیٰ کو شکستہ خاطر دیکھا، آپ نے اس سے پوچھا کیا ہوا ہے ؟ ذکر کیا کہ اس نے اپنی بیوی سے ایلاء کرلیا ہے، آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ کفارہ ادا کرے تو اس نے ایسا ہی کیا۔
حدیث نمبر: 12895
١٢٨٩٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم عن أبي (الشعثاء) (١) عن علقمة، وأصحاب عبد اللَّه أنهم قالوا في الرجل إذا آلى من امرأته ثم (أتاها) (٢) قبل أن (يبر) (٣) يمينه، (قال: يكفر يمينه) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت عبد اللہ نے اصحاب فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر قسم پوری ہونے سے قبل ہی اس کے پاس آجائے تو وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے گا۔
حدیث نمبر: 12896
١٢٨٩٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم عن (أبي الشعثاء) (١) عن علقمة قال: إذا فاء (المولي) (٢) كفّر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب ایلاء کرنے والا بیوی کے پاس چلا جائے تو وہ کفارہ ادا کرے گا۔
حدیث نمبر: 12897
١٢٨٩٧ - حدثنا الثقفي عن خالد عن محمد بن سيرين قال: إذا آلى الرجل من امرأته ثم فاء (إليها) (١) فعليه الكفّارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اور پھر اس کے پاس چلا جائے تو اس پر کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12898
١٢٨٩٨ - حدثنا أبو داود (١) عن (زمعة) (٢) عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان (٣) يرى عليه الكفارة في يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اس پر قسم کا کفارہ نہیں سمجھتے تھے۔