کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص احرام کے ساتھ قسم اٹھا لے تو اس کا کیا کفارہ ہو گا؟
حدیث نمبر: 12796
١٢٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي رباح عن مجاهد في رجل حلف بالإحرام، قال: ليس عليه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص احرام کے ساتھ قسم اٹھا لے تو اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 12797
١٢٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن المنهال عن أبي وائل قال: يمين.
حدیث نمبر: 12798
١٢٧٩٨ - حدثنا (مروان) (١) بن معاوية عن حسان بن أبي يحيى قال: سمعت عكرمة وسأله رجل فقال: إني حلفت لامرأتي بعشر حجج إن أنا وطئت جارية لي فقال عكرمة: لو (وفيت) (٢) بها كانت (للشيطان) (٣)، اذهب ⦗٣٢٦⦘ (فإنما) (٤) هي (يمين) (٥) (فكفرها) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے سنا جب ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ میں نے قسم اٹھائی ہے کہ اگر میں نے اپنی باندی سے ہمبستری نہ کی تو اپنی بیوی سے دس حج کرواؤں گا ؟ آپ نے فرمایا اگر تو نے یہ قسم پوری کرلی تو یہ شیطان کے لیے ہوجائے گا، جا چلا جا یہ قسم ہے اس کا کفارہ ادا کر۔
حدیث نمبر: 12799
١٢٧٩٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة عن الحسن وجابر ابن زيد قالا: إذا قال: هو محرم بحجة (يكفر) (١) يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حج کے احرام کی حالت میں قسم کھائے تو اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 12800
١٢٨٠٠ - حدثنا المحاربي عن حجاج عن عطاء في رجل قال: عليه ألف حجة، قال: عليه كفارة يمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص قسم اٹھائے کہ میرے ذمہ ہزار حج ہیں، آپ نے فرمایا اس کے ذمہ قسم کا کفارہ ادا کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 12801
١٢٨٠١ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا زهير عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يقول: هو محرم بألف حجة، قال: يحج ما استطاع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص قسم اٹھاتا ہے کہ وہ ہزار حجوں کے ساتھ محرم ہے، آپ نے فرمایا وہ جتنی استطاعت رکھتا ہو اتنے حج کرے۔