کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص کہے مجھے قسم دی گئی ہے، میں قسم اٹھاتا ہوں اللہ کے نام کی یا مجھ پر نذر ہے تو یہ سب کلمات برابر ہیں
حدیث نمبر: 12729
١٢٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن أبي (معشر) (١) عن يزيد (عن) (٢) إبراهيم التيمي قال: إذا قال الرجل: للَّه عليَّ أو (عليَّ للَّه) (٣) حجة فسواء، وإذا قال: للَّه عليّ نذر، أو عليّ نذر فسواء. وإذا قال: أقسمت باللَّه أو أقسم (سواء) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم التیمی فرماتے ہیں ک جب کوئی شخص یوں کہے اللہ کی قسم مجھ پر ہے یا مجھ پر حج لازم ہے یہ دونوں برابر ہیں، اور جب یوں کہے، اللہ کے لیے مجھ پر نذر ہے یا مجھ پر نذر ہے تو یہ دونوں برابر ہیں اور جب یوں کہے، میں نے اللہ کے نام کے ساتھ قسم کھائی یا میں اللہ کے نام کے ساتھ قسم اٹھاتا ہوں تو یہ برابر ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12729
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12729، ترقيم محمد عوامة 12471)
حدیث نمبر: 12730
١٢٧٣٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن محمد بن طلحة عن حماد عن إبراهيم (قال) (١): سواء على الرجل أن يقول: أقسم أو أقسم باللَّه، (أو علي ⦗٣١١⦘ حجة) (٢) (أو عليَّ حجة (للَّه) (٣) أو) (٤) (علي نذر؛ أو عليَّ) (٥) نذر للَّه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ برابر ہے کوئی شخص یوں کہے کہ میں قسم کھاتا ہوں یا یوں کہے کہ میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ مجھ پر حج ہے اور مجھ پر اللہ کے لیے حج ہے یا مجھ پر نذر ہے یا مجھ پر اللہ کے لیے نذر ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12730
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12730، ترقيم محمد عوامة 12472)
حدیث نمبر: 12731
١٢٧٣١ - حدثنا (أبو) (١) أسامة عن (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر في الرجل يقول: عليّ المشي إلى الكعبة، قال: هذا نذر (فليمش) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا مجھ پر کعبہ کی طرف پیدل چلنا ہے تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا یہ نذر ہے پس وہ پیدل چلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12731
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه أبو نعيم في الحلية ٩/ ١٥، والفاكهي في أخبار مكة ١/ ٣٥٠ (٧٢١)، ومالك في المدونة ٣/ ٧٨.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12731، ترقيم محمد عوامة 12473)
حدیث نمبر: 12732
١٢٧٣٢ - حدثنا حماد بن خالد عن مخلد بن هلال سمع سعيد بن المسيب يقول: من قال: عليّ المشي إلى الكعبة فليس بشيء إلا أن يقول: عليّ نذر مشي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ھلال فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ جو یوں کہے کہ مجھ پر کعبہ کی طرف پیدل سفر لازم ہے تو اس پر کچھ نہیں ہے جب تک وہ یوں نہ کہے مجھ پر پیدل چلنے کی نذر ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12732
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12732، ترقيم محمد عوامة 12474)
حدیث نمبر: 12733
١٢٧٣٣ - حدثنا ابن نمير عن هشام بن عروة قال: جعل رجل منا عليه المشي إلى بيت اللَّه في شيء، فأتى القاسم فسأله عن ذلك فقال: يمشي إلى البيت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص نے یوں کہا مجھ پر کعبہ کی طرف پیدل چلنا ہے کسی چیز میں، پھر وہ حضرت قاسم کے پاس آیا اور آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا وہ چلے گا بیت اللہ کی طرف۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12733
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12733، ترقيم محمد عوامة 12475)
حدیث نمبر: 12734
١٢٧٣٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مالك بن مغول قال: سألت عطاء عن رجل قال: للَّه عليّ يمين، قال: يكفرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا ایک شخص یوں کہتا ہے مجھ پر اللہ کے لیے یمین ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ اس کا کفارہ دے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12734
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12734، ترقيم محمد عوامة 12476)