حدیث نمبر: 12534
١٢٥٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن منصور عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس ﵄ (٢) في الرجل يحلف بالنذر والحرام قال: لم يأل أن يغلظ على نفسه: يعتق رقبة أو يصوم شهرين أو يطعم ستين مسكينًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کوئی شخص قسم کھائے یا کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرنے کی نذر مان لے تو غلام آزاد کرے یا دو مہینے روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھاناکھلائے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم اور حضرت مجاہد سے دریافت فرمایا تو دونوں حضرات نے فرمایا : اگر وہ نہ پائے تو دس مسکینوں کو کھانا کھلا دے۔
حدیث نمبر: 12535
١٢٥٣٥ - قال: فسألت إبراهيم ومجاهدًا فقالا: إن لم يجد أطعم عشرة مساكين.
حدیث نمبر: 12536
١٢٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن (عمرو) (١) قال: سمعت ابن الزبير يقول: أوفوا بالنذور (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر سے سنا آپ فرماتے تھے نذروں کو پورا کرو۔
حدیث نمبر: 12537
١٢٥٣٧ - حدثنا ابن المبارك عن معمر عن زيد بن رفيع عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: لا وفاء لنذر في معصية (اللَّه) (١)، وكفارته كفارة يمين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ معصیت کی نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا، اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12538
١٢٥٣٨ - حدثنا عبد الرحيم عن يزيد الدالاني عن أبي سفيان عن جابر قال: (كفارته) (١) كفارة يمين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نذر کا کفارہ قسم والا کفارہ ہی ہے۔
حدیث نمبر: 12539
١٢٥٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء قال: (سئل) (١) عن رجل نذر أدى لا يدخل على أخيه (أو أخته) (٢) فقال: يدخل ويتصدق على عشرة مساكين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک شخص نے دریافت فرمایا کہ میں اپنے بھائی اور بہن کے پاس (گھر میں) نہیں جاؤں گا ؟ آپ نے فرمایا ان کے پاس جاؤ اور دس مسکینوں پر صدقہ کرو (کھانا کھلاؤ) ۔
حدیث نمبر: 12540
١٢٥٤٠ - حدثنا وكيع عن موسى المعلم عن جابر بن زيد قال: (النذر) (١) يمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ نذر قسم ہی ہے۔
حدیث نمبر: 12541
١٢٥٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس قال: النذر يمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے بھی یہی مروی ہے۔
حدیث نمبر: 12542
١٢٥٤٢ - حدثنا ابن عيينة ووكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: إن قومًا يقولون: (إن) (١) النذر يمين مغلظة، إنما هي (يمين يكفرها) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں ایک قوم کہتی ہے کہ نذر سخت قسم ہے۔ بیشک یہ تو قسم ہے اس کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 12543
١٢٥٤٣ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: النذر يمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نذر قسم ہی ہے۔
حدیث نمبر: 12544
١٢٥٤٤ - حدثنا عباد بن العوام عن محمد الحنظلي عن أبيه عن عمران بن الحصين [قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا وفاء لنذر في (غضب) (١) وكفارته كفارة يمين" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : غصب کی نذر کا پورا کرنا نہیں ہے اور اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12545
١٢٥٤٥ - حدثنا معتمر بن سليمان عن محمد الحنظلي عن عمران بن الحصين] (١) مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے اسی کے مثل منقول ہے۔
حدیث نمبر: 12546
١٢٥٤٦ - (قال) (١) معتمر: قلت لابن الزبير: حدثكه من سمعه من عمران، قال: لا، ولكن حدثنيه رجل عن عمران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر سے دریافت کیا آپ سے بیان کیا ہے جس نے عمران سے سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا ہے حضرت عمران سے۔
حدیث نمبر: 12547
١٢٥٤٧ - حدثنا أبو أسامة عن (معسر) (١) عن أبي حصين عن عبد اللَّه بن معقل قال: النذر: اليمين (الغلظاء) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن معقل فرماتے ہیں کہ نذر سخت قسم کی قسم ہے۔
حدیث نمبر: 12548
١٢٥٤٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث بن سوار عن الحسن قال: كفارة النذر إذا كان في معصية إطعام عشرة مساكين.
حدیث نمبر: 12549
١٢٥٤٩ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث بن سوار عن طلحة (اليامي) (١) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: من (حلف) (٢) بنذر على يمين فحنث فعليه كفارة يمين مغلظة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جس شخص نے نذر مانی قسم پر پھر وہ حانث ہوگیا تو اس پر یمین مغلظہ کا کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12550
١٢٥٥٠ - حدثنا عبد الرحيم عن داود عن سعيد بن المسيب قال: إذا قال الرجل: عليَّ نذر، فلم يمض باليمين فسكت، فعليه نذر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا مجھ پر نذر ہے، پھر قسم کو بیان نہ کیا اور خاموش ہوگیا تو اس پر نذر (کا پورا کرنا) ہے۔
حدیث نمبر: 12551
١٢٥٥١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: النذر شيء يستخرج به من البخيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ نذر ایسی چیز ہے جس کے ذریعہ بخیل سے کچھ نکالا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 12552
١٢٥٥٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: قال ابن عباس: النذر يمين مغلظة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نذر یمین مغلظہ ہے۔