حدیث نمبر: 12517
١٢٥١٧ - حدثنا وكيع (قال) (١): ثنا الأسود (بن شيبان) (٢) عن خالد بن (سمير) (٣) عن بشير بن نهيك عن بشير بن الخصاصية أن النبي ﷺ رأى رجلًا يمشي بين القبور في نعليه فقال: "يا صاحب السبتيتين ألقهما" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بشیر بن الخصاصیہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو قبروں کے درمیان جوتے پہن کر چلتے ہوئے دیکھا تو فرمایا : اے جوتوں والے (گائے کی کھال کے جوتے والے) ان کو اتار دے۔
حدیث نمبر: 12518
١٢٥١٨ - حدثنا أبو (داود) (١) الطيالسي عن (جرير) (٢) بن حازم قال: رأيت الحسن وابن سيرين يمشيان بين القبور في نعالهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حسن اور حضرت ابن سیرین کو قبروں کے درمیان جوتے پہن کر چلتے ہوئے دیکھا۔